برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن اور قونصلیٹس فروری سے صرف آن لائین ویزہ درخواستیں وصول کرینگے – Kashmir Link London

برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن اور قونصلیٹس فروری سے صرف آن لائین ویزہ درخواستیں وصول کرینگے

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) حکومت پاکستان نے دنیا بھر میں سفارت خانوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ 31 جنوری کے بعد پاکستان سفر کرنے کے لیے ہائی کمیشن، سفارتخانے اور قونصلیٹس سے عوام کو خود آکر نہیں بلکہ آن لائن ویزہ درخواست دے کر ویزہ حاصل کرنا ہو گا۔

پاکستان اہئی کمیشن لندن سے جارہ ہدایات کے بعد پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعینات قونصل جنرل طارق وزیر نے میڈیا کو دے گئے اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا کہ ہم نے حکومت پاکستان کی ہدایات کے مطابق دسمبر 2020 تک قونصلیٹ میں کمیونٹی کی خدمت کے لیے محدود سروس جاری رکھی اور اب حکومت پاکستان نے برطانوی حکومت کی جانب سے دوسرے لاک ڈاؤن کے بعد عوام کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے صرف ہنگامی صورتحال میں کمیونٹی کے لیے کو قونصلیٹ سروسز تک رسائی حاصل ہے اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے محدود عملہ موجود ہوتا ہے۔

پچھلے چند ماہ سے نیکوپ کارڈ حاصل کرنے والے افراد کو بذریعہ ڈاک کارڈ موصول نہ ہو سکے اس بارے ان کا کہنا تھا کہ بعض تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر ایسا ہوا جسکی وضاحت نہیں کرنا چاہتے اب لوگوں کے گھروں میں کارڈ کی ترسیل کا سلسلہ شروع ہو گیا جلد ہی یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ حکومت پاکستان کی جانب سے اب سائل خود قونصلیٹ آکر پاکستان سفر کرنے کے لیے ویزا حاصل نہیں کر سکے گا بلکہ ان لائن ویزہ سروس کی سہولت شروع کی جارہی ہے۔

قونصل جنرل طارق وزیر نے کہا کہ آن لائن ویزہ کی سہولت کئی سالوں سے موجود تھی لیکن اب حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر کسی نے پاکستان سفر کے لیے ویزہ حاصل کرنا ہے تو صرف آن لائن ویزہ درخواست سے ہی ممکن ہو گا ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی بھی شخص کو اس میں دشواری پیش آئے تو وہ ہم سے بذریعہ فون رابطہ کریں ہمارا عملہ اس بارے انکی ہر طرح کی راہنمائی کرےگا۔

نیکوپ کارڈ کی مدت معیاد ختم ہونے کے بعد پاکستان سفر کرنے بارے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے برطانیہ بھر کی تمام ایئرپورٹس اتھارٹیوں کو مطلع کر دیا ہے ایسے مسافروں کو پاکستان سفر کرنے کی اجازت دی جائے جنکا نیکوپ یا پھر پاکستانی اوورسیز کارڈ کی مدت معیاد ختم ہو چکی انہیں سفر کرنے کی اجازت دی جائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes