کورونا وبا میں بھی پاکستان قونصلیٹ مانچسٹر بہترین خدمات سرانجام دے رہا ہے؛ راجہ مقصود کاکڑوی – Kashmir Link London

کورونا وبا میں بھی پاکستان قونصلیٹ مانچسٹر بہترین خدمات سرانجام دے رہا ہے؛ راجہ مقصود کاکڑوی

مانچسٹر( محمد فیاض بشیر) وزیراعظم آزاد کشمیر کے برطانیہ میں کوآرڈینیٹر راجہ مقصود حسین کاکڑوی نے پاکستان قونصلیٹ مانچسٹر میں قونصل جنرل طارق وزیر سے ایک خصوصی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

قونصل جنرل طارق وزیر نے کہا کہ آپ کشمیری کمیونٹی کے نمائندہ ہیں کمیونٹی کے مسائل کو میرے علم میں لائیں تاکہ انہیں ملکر حل کیا جا سکے ان کا کہنا تھا کہ جب سے انہوں نے مانچسٹر میں بحیثیت قونصل جنرل اپنی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں کورونا وائرس کی وبا سے ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ اس طرح کمیونٹی نمائندگان سے تفصیلی ملاقات نہیں کر سکے جسکی انہوں نے منصوبہ بندی کی ہوئی تھی تاہم کم عرصہ میں کئی اہم کمیونٹی مسائل سے آگاہی حاصل ہو چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان بیرون ممالک اور بالخصوص برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے مسائل کو ترجیح دی پر حل کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اس سلسلے میں کمیونٹی نمائندگان اور کمیونٹی کے تعاون کی اشد ضرورت ہے انکا کہنا تھا کہ جب حالات معمول کے مطابق ہو جائیں گے تو کمیونٹی کے پاس خود چل کر جائیں گے انہوں نے راجہ مقصود حسین کاکڑوی سے درخواست کی کہ وہ کمیونٹی کی کاروباری شخصیات کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کریں تاکہ پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہو سکے۔

راجہ مقصود حسین کاکڑوی نے طارق وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جن مشکل ترین حالات میں آپ نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال کر کمیونٹی کی خدمت کر کے اپنا ایک منفرد مقام حاصل کیا ہے قابل رشک ہے انہوں نے کہا گو کہ یہ آپکے فرائض منصبی کا حصہ ہے لیکن پھر بھی کمیونٹی کے ساتھ آپکا دوستانہ رویہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ لوگ آپ کے ساتھ رابطہ کرنے اور بات چیت میں آسانی محسوس کرتے ہیں جس سے آدھی پریشانی تو اسی بات سے ختم ہو جاتی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ہم آنے والے دنوں میں آپ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے تاکہ کمیونٹی کو پیش آنے والی مشکلات کو ملکر حل کروایا جا سکے۔

50% LikesVS
50% Dislikes