بھارت کی مودی سرکار “بلٹ ” سے کشمیریوں کے” بیلٹ” پرشب خون نہیں مارسکتی: الطاف شاہد سدھو – Kashmir Link London

بھارت کی مودی سرکار “بلٹ ” سے کشمیریوں کے” بیلٹ” پرشب خون نہیں مارسکتی: الطاف شاہد سدھو

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا کہ کشمیر کامستقبل کشمیریوںکی مرضی ومنشاءپرمنحصر ہے،بھارت کی مودی سرکار “بلٹ “سے کشمیریوں کے” بیلٹ” پرشب خون نہیں مارسکتی۔تکمیل پاکستان کی طویل جدوجہد میں کامیابی وکامرانی کشمیریوں کامقدربنے گی ۔کشمیری راہ حق میں جام شہادت نوش کرتے ہیں یاوہ غازی بن جاتے ہیں ،ان کے پاس آزادی کے سوا دوسرا کوئی آپشن نہیں۔ پاکستان ،برطانیہ اوریورپ سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر تجدیدعہد کے ساتھ منایا گیا ۔

نمازجمعتہ المبارک کے اجتماعات میں کشمیریوں اورفلسطینیوں کی آزادی کیلئے خصوصی اجتماعی دعائیں کی گئیں۔ پی ایس پی کے مرکزی چیئرمین سیّد مصطفی کمال، مرکزی صدرانیس احمد قائم خانی اوردوسرے قائدین وکارکنان نے بھی پرجوش انداز میں کشمیری بھائی بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔وہ یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔

چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ آسمان بھی کشمیریوں کی شہادتوں کاشاہد ہے،عالمی ضمیر کوبیدارکرنے کیلئے کشمیر یوں کوکیاکرناہوگا۔کشمیریوں کی نسل کشی پرخاموشی انسانیت کی اجتماعی خودکشی کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری نہتے ہوتے ہوئے بھی پاکستان کی بقاء کیلئے برسرپیکار ہیں جبکہ پاکستان میں حکمران اتحاد اورمتحدہ اپوزیشن کے درمیان محاذ آرائی زوروں پر ہے۔ داخلی خلفشار سے دوچار پاکستان کشمیریوں کی وکالت نہیں کرسکتا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی قیادت کواپنی اپنی توپوں کارخ مودی سرکار کی طرف موڑناہوگا۔پی ایس پی کے مرکزی چیئرمین سیّد مصطفی کمال دوٹوک انداز سے کشمیریوں کے کاز کواجاگر کررہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes