مظلوم کشمیریوں پر ظلم و تشدد کی داستان عالمی طاقتوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے: خالد چوہدری – Kashmir Link London

مظلوم کشمیریوں پر ظلم و تشدد کی داستان عالمی طاقتوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے: خالد چوہدری

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر)دنیا بھر میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی 5 فروری کشمیری قوم سے اظہار یکجہتی کے طور پر منانے کے ساتھ تجدید عہد کرتی ہے کہ جب تک کشمیری قوم کو انکا پیدائشی حق خودارادیت نہیں مل جاتا ہم بین الاقوامی سطح پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔

جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیدوار قومی اسمبلی حافظ فرحان حسن احمد گجر نے کہا کہ آج کے دور میں دنیا آزاد ہے اور انسانی حقوق پر آواز اٹھائی جاتی ہے کیا اکیسویں صدی میں بھی مظلوم کشمیریوں کو ایک مدت سے ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ہماری مائیں بہنیں بیٹیاں بھارتی سرکار کے مظالم کا ظلم برداشت کر رہی ہیں ہمارا خیال ہے کہ اب کشمیر میں ظلم کا باب بند ہونا چاہیے اور بین الاقوامی اس بارے آواز اٹھائیں۔

ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت خالد محمود چوہدری کا کہنا تھا کی میں غیور کشمیری عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو بھارتی ظلم و ستم کے گے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ کو بھارتی سرکار کا مقبوضہ کشمیر کے مظلوموں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لیکر کشمیری قوم کو انکا پیدائشی حق خودارادیت دلوائے جسکا اقوام متحدہ کی قراردادوں میں ان سے وعدہ کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر کے سکھ سے سکون کا سانس لے سکیں ۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکورٹی اداروں کی بے گناہ مظلوم کشمیریوں پر ظلم و تشدد کی داستان عالمی طاقتوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے کشمیری قوم اب مزید برداشت نہیں کر سکتی

50% LikesVS
50% Dislikes