کورونا ویکسین سے خوفزدہ عوام کی سہولت کیلئے گرین گیٹ جامع مسجد گلاڈوک میں ورکشاپ کا انعقاد – Kashmir Link London

کورونا ویکسین سے خوفزدہ عوام کی سہولت کیلئے گرین گیٹ جامع مسجد گلاڈوک میں ورکشاپ کا انعقاد

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) برطانیہ میں کورونا وائرس ویکسینیشن بارے ایشیائی کمیونٹی کے اندر منفی پروپیگنڈہ ہونے سے کمیونٹی کے ادھیڑ عمر افراد کی بڑی تعداد نے ویکسین لگوانے سے انکار کر دیا اس منفی پروپیگنڈے بارے آگاہی دینے کے لیے اولڈہم ماسک کونسل، انٹر فیتھ فورم اور کونسل کی مشترکہ کاوشوں سے گرین گیٹ جامع مسجد گلاڈوک میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پیشہ ورڈاکٹروں نے اسلامی اور سائنسی نقظہ نظر سے ویکسین بارے آگاہی دی۔

ڈاکٹر سلیم محمد نے کہا کہ ورکشاپ کا مقصد یہ واضح کرنا ہے کہ ویکسین لگوائیں کیونکہ پاکستانی اور بنگالی کمیونٹی کے اندر تشویش پائی جاتی ہے ہم نے سائنسی طور ویکسین کتنا موثر ہے ان پہلوؤں کے ساتھ اسلامی نقطئہ نظر سے یقین دلایا ہے کہ برٹش مسلم سوسائٹی نے اسکی منظوری دی ہوئ ہے۔

ڈاکٹر منصور علی نے کہا ہم نے علمائے کرام کو ویکسین بارے جو افواہیں گردش کر رہی ہیں اسلامی نقطئہ نظر سے حلال و حرام بارے آگاہی دی ہے ۔ اولڈہم ماسک کونسل کے نمائندہ مفتی حلال محمود نے کہا اقلیتی مسلم کمیونٹی کے اندر ویکسین بارے کو تشویش پائی جاتی اس بارے علمائے کرام اور مساجد کمیٹیوں کے نمائندگان کو آگاہی دی ہے تاکہ جمعے کے دن وہ نمازیوں کو ویکسین لگوانے بارے آگاہی دے سکیں اور ہم کمیونٹی کو ویکسین لگوانے بارے واضح پیغام دیں گے۔

انٹر فیتھ فورم کے مرکزی راہنما فضل رحیم کا کہنا تھا کہ انتہائی ضروری ہے کہ ہمارے علمائے کرام کے پاس کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین بارے معلومات ہو تاکہ وہ مساجد میں آنے والے نمازیوں کو ویکسین لگوانے بارے آگاہی دے سکیں ۔برطانیہ میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کی شرح میں اضافہ معمولات زندگی کی بحالی کے لیے اہم قدم ہے ایشائی کمیونٹی کو اپنی اور ارد گرد افراد کی جانیں محفوظ کرنے کے لیے ویکسین ضرور لگوانا چاہیے۔

50% LikesVS
50% Dislikes