قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ کرنے پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں؛ سید باسط مشوانی – Kashmir Link London

قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ کرنے پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں؛ سید باسط مشوانی

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) پاکستان میں ناجائز تجاوزات اور سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضہ جات کے خلاف وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر پاکستان بھر میں آپریشن جاری ہے برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی اس اقدام کو خوش آئند اور قانون کی بالادستی قرار دے رہی۔

تحریک انصاف برطانیہ کے سابق جنرل سیکرٹری اور خیبر پختونخواہ محکمہ تعلیم کے برطانیہ میں مشیر سید عبد الباسط شاہ مشوانی نے میڈیا کو دے گئے ایک بیان میں کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے یہ اقدام پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لیے نہیں اٹھایا بلکہ کئی دہائیوں سے سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ چھڑوانے کے لیے شروع کیا ہے اور ایسا جماعتی وابستگی سے بالاتر ہو کر کیا جا رہا ہے وزیراعظم عمران خان نے یہ اقدام پاکستان کو قبضہ مافیا سے نجات دلانے کے لیے اٹھائے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام صوبوں میں اس وقت غریب عوام زمین خریدنے کی سکت نہیں رکھتی اسکی بنیادی وجہ زمین پر قبضہ مافیا گروپوں کا قبضہ ہے ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ ان اقدامات کو روکنے کی کوشش کرتے ہیں عوام باشعور ہے جانتے ہیں کہ ایسے لوگ قبضہ مافیا کا حصہ ہیں ان کا کہنا تھا کہ رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف بھی تحقیقات ہونی چاہیے اور انہیں پابند سلاسل کرنا چاہیے کہ وہ ایسے قبضہ گروپوں کا کیوں دفاع کر رہے ہیں۔ ہم برطانیہ سے مادر وطن جا کر زمین نہیں خرید سکتے اور جن لوگوں نے وہاں جا کر خریدی بھی ان پر غیر قانونی طریقے سے قبضہ کر لیا گیا ان کا کہنا تھا کہ اس نظام کے خاتمے کے لیے جاری آپریشن ناگزیر ہے اس کے بغیر آزاد پاکستان مشکل ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes