گریٹر مانچسٹر میں ملکہ برطانیہ کے خصوصی نمائیندے کی جانب سے پاکستانی صحافی کیلئے اعزاز – Kashmir Link London

گریٹر مانچسٹر میں ملکہ برطانیہ کے خصوصی نمائیندے کی جانب سے پاکستانی صحافی کیلئے اعزاز

مانچسٹر(محمد فیاض بشیر) گریٹر مانچسٹر میں ملکہ برطانیہ کے منتخب متعین نمائندے لارڈ لیفٹیننٹ سر وارن جے سمتھ نے کورونا وائرس کی وبا کے دروان مشکل ترین حالات میں کمیونٹی کی خدمت کرنے پر گریٹر مانچسٹر کی ممتاز صحافی غلام مصطفی مغل کی خدمات کو سرہاتے ہوئے انکی کرانقدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ملکہ برطانیہ کے نمائیندے کیطرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ یقینا کورونا ایک موذی وباءہے جس نے پوری دنیا کے نظام کو ہلا کر رکھ دیا تاہم اس مشکل ترین وقت میں بعض لوگوں نے کمیونٹی کی شاندار خدمات سر انجام دیں اور عملی کام کر کے کمیونٹی کو باخبر رکھا پوری دنیا میں جہاں کچھ اچھے لوگوں نے انسانوں کے ساتھ ہمددری اور عزم و ہمت کی داستانیں رقم کیں- متاثرین کورنا کےلئے کھانے کے پارسل اور ادویات تقسیم کیں اپنے ہمسایوں کا نہ صرف خیال رکھا بلکہ ان کی مدد بھی کی ‘ کورونا کے متاثرین کےلئے فنڈریزنگ کی‘ بزنسوں کی مدد کرنے میں کام کیا ہے وہیں یہ نوٹس بھی کیا گیا کہ ایسے لوگ جن کی مادری زبان انگریزی نہیں ہے انہیں بہت سی افواہوں کا سامنا بھی تھا جس کے اثرات کو زائل کرنے کے لئے آپ نے اپنی صحافت کا درست استعمال کیا اور لوگوں کو کورونا وائرس اور ویکسین کے بارے میں درست خبریں دیں بلکہ آپ نے لوگوں کوکورونا ویکسین لگوانے پر حوصلہ افزائی بھی کی میں انکا کا مشکور ہوں۔

خیال رھے غلام مصطفی مغل خود بھی کرونا کی مثبت رپورٹ آنے پر دو ہفتے تک پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے سے قاصر رہے لیکن صحت یابی کے بعد پھر سے اپنی صحافتی ذمہ داریوں کو انجام دینے میں پیش پیش ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes