معروف برطانوی صحافی چوہدری اسحاق کی والدہ ماجدہ انتقال کرگئیں، نماز جنازہ پونا میں ادا کی جائیگی – Kashmir Link London

معروف برطانوی صحافی چوہدری اسحاق کی والدہ ماجدہ انتقال کرگئیں، نماز جنازہ پونا میں ادا کی جائیگی

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) زندگی اور موت کا ذائقہ ہر زندہ شئے نے چکھنا ہے کب اس فانی دنیا سے روح پرواز کر جائے گی کسی بھی انسان کے علم میں نہیں بحیثیت مسلمان یہی ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ تاہم کچھ رشتے ایسے ہوتے ہیں جنکی جدائی بڑی تکلیف دہ ہوتی ہے، جن میں والدین اور خاص طور پر ماں کا رشتہ بڑا ہی محترم اور پیارا ہوتا ہے۔
برطانیہ کے نامور کشمیری نژاد صحافی اور پاکستان پریس کلب برطانیہ کی مانچسٹر برانچ کے جنرل سیکریٹری چوہدری محمد اسحاق کو بھی آج ایسے ہی صدمے سے دوچار ہونا پڑا ہے۔ ہمارے پیارے بھائیوں محمد یعقوب، چوہدری محمد اسحاق اور راشد راج کی والدہ دنیا فانی چھوڑ کر خالق حقیقی سے جا ملیں دکھ رنج و غم کے ان کرب بھرے لمحات میں تمام تر ہمدردی اپنے بھائیوں کے ساتھ ہے۔
ماں جی کی وفات کی خبر سنتے ہی برطانیہ اور یورپ بھر سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ پاکستان پریس کلب برطانیہ کے صدر مبین چوہدری، جنرل سیکریٹری ارشد رچیال سمیت تمام عہدیداران و اراکین پریس کلب نے چوہدری محمد اسحاق سے دلی رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ماں جی کے بلندی درجات کی دعا کی ہے۔
واحدہ لا شریک کی بارگاہ اقدس میں دعا ہے کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمانے کے ساتھ شفاعت و دیدار حبیب کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نصیب کرے اور خاندان کو صدمہ عظیم برداشت کرنے کی ہمت دے (آمین )

50% LikesVS
50% Dislikes