جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے راہنما کی غیر قانونی گرفتاری قابل مذمت ہے: سردار امجد اشرف – Kashmir Link London

جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے راہنما کی غیر قانونی گرفتاری قابل مذمت ہے: سردار امجد اشرف

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے راہنما کی غیر قانونی گرفتاری قابل مزمت ہے۔ ریاست اظہار رائے کے بنیادی جمہوری حقوق کو پامال کرکے فسطائیت کا اظہار کر رہی ہیے مظفرآباد کی کٹھ پتلی حکومت کی باگ ڈور کسی اور کے کنٹرول میں ہے اور اسی کی ایما پر ناچنے والی نام نہاد آزاد حکومت آزادی پسندوں پر ریاستی دہشت گردی کرتی ہے۔جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے راہنما مجتبی بانڈے کو بھی آزادنہ اظہار رائے کی پاداش میں پابند سلاسل کیا گیا۔

ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے صدر سردار امجد اشرف نے برطانیہ بھر میں جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے کارکنوں سے کانفرنس کال کے ذریعے کیا۔ انھوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے لوگوں کے دلوں کے اندر زبردستی کسی بھی طاقت کی محبت نہیں جگائی جا سکتی نئی نسل کا نظریہ خودمختار پر یقین اور اس کے لیے ہونے والی جدوجہد کٹھ پتلی حکومت کو منظور نہیں اسی لئے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر اظہار رائے پر بھی قدغن لگا رہے ہیں۔ انھوں نے حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہیے جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے راہنما مجتبی بانڈے کو غیر مشروط طور پر رہا کیا جایے اگر ایسا نہ ہوا تو ہم بین الاقوامی دنیا میں اس ظلم و ستم سفاکی اور جبر کو بے نقاب کریں گے اور سفارت خانوں کے سامنے بھر پور مظاہرے کریں گے۔

انھوں نے نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکنوں سے یکجتی کا اظہار کرتے ہویے اس عزم کا اظہار کیا ۔کہ جب تک گرفتار طالبعلم غیر مشروط طور پر رہا نہیں ہوتا۔ہم آپ کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر ریاست کے اندر اور ریاست کے باہر جدوجہد کے عمل میں کھڑے رہیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ایکتا اور نظریہ ہی ہماری طاقت ہیے ۔ ہم بہتر حکمت عملی سے آگے بڑھتے ہویے باطل قوتوں کے خلاف آزادی کی عظیم جدوجہد اور بہتر انسانی سماج کی تعمیر میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکتے ہیں ۔اجلاس سے واجد ایوب سلیم یاس پیر اعجاز دانش برکت سردار سحروش ندیم اسلم، سردار آفتاب اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes