اولڈہم کونسل اور دیگر اداروں کی محنت رنگ لے آئی، عوام اعتماد سے ویکسین لگوانے لگے ہیں؛ کمیونٹی رہنما – Kashmir Link London

اولڈہم کونسل اور دیگر اداروں کی محنت رنگ لے آئی، عوام اعتماد سے ویکسین لگوانے لگے ہیں؛ کمیونٹی رہنما

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) اولڈہم ماسک کونسل،انٹر فیتھ فورم اور اولڈہم کونسل کی ایشیائی کمیونٹی کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین بارے سائنسی و مذہبی لحاظ سے آگاہی دینے کی کاوشیں رنگ لے آئیں۔ یورپین اسلامک سنٹر میں ویکسینیشن کلینک میں مقامی طبی ماہرین شگفتہ پروین ،ڈاکٹر وسیم گل،ڈاکٹر سلیم اختر نےکلینک کی نگرانی کی نرسوں نے کلینک آنے والے افراد کی ویکسینیشن پیشہ وارانہ انداز سے سرانجام دیں۔ ڈاکٹر شگفتہ پروین نے کہا کہ ایشیائی کمیونٹی ویکسینیشن کے لیے بڑی تعداد میں آئی ہے خصوصاً یورپین اسلامک سنٹر میں کلینک کا انعقاد خوش آئند ہے ہم سب کمیونٹی کے اندر پائے جانے والے خدشات سے بخوبی آگاہ ہیں اس سے انہیں دور کیا جا سکے گا۔

ڈاکٹر وسیم گل نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ ہم نے بڑی تعداد میں لوگوں کو ویکسین لگائی کیونکہ اس سے قبل کمیونٹی کے اندر ویکسین اور اسکی حفاظت بارے غلط معلومات دی جا رہی تھی جسے ختم کرنے کے بعد بڑی تعداد میں لوگوں کا آنا خوش آئند ہے ۔ڈاکٹر سلیم اختر نے کہا کہ ایشیائی کمیونٹی مساجد کے علمائے کرام کی باتوں پر بھروسہ کرتے ہیں اسی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ ویکسین لگوانے کے آئے۔

اولڈہم کونسل کی ڈپٹی لیڈر اور کورونا وائرس کمیٹی کی ترجمان کونسلر عروج شاہ نے کہا کہ ویکسین لگوانا آپکی جان خاندان اور طول و عرض میں بسنے والی کمیونٹی کو محفوظ بنانے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس وبا خداوند کریم کی طرف سے آزمائش ہے انسان کو اپنی جان بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے، انکا کہنا تھا کہ اولڈہم کونسل تو ایسے افراد کو بھی دوبارہ رجوع کی دعوت دے رہی ہے جو کسی وجہ سے ویکسین لگوانے کا اپنا پہلا موقع ضائع کرچکے ہیں۔

اولڈہم کونسل آف ماسک کے ترجمان سید عبد الباسط شاہ مشوانی نے کہا کہ اگر اولڈہم کونسل اور اولڈہم کونسل آف ماسک کمیونٹی کو ویکسین بارے آگاہی نہ دیتے تو آج اتنی بڑی تعداد میں لوگ ویکسین لگوانے کے لیے نہ آتے ۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس وبا سے بچاؤ کے لیے ویکسین کے سائنسی و مذہبی پہلو اجاگر میں جتنی بھی تنظیموں نے تعاون کیا سب کا دلی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

یورپین اسلامک سنٹر کے انچارج مولانا محمد اقبال نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے جو پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ ویکسین لگوانے میں ایشیائی کمیونٹی تعاون نہیں کر رہی لیکن حقائق اسکے برعکس ہیں کلینک میں ویکسینیشن کے لیے بلائے جانے والے افراد کی شرح سو فیصد ہے انکا کہنا تھا کہ ویکسین محفوظ ہونے کے ساتھ اسلامی نقطئہ نظر سے حلال بھی یے۔ایشیائی کمیونٹی بارے منفی پروپیگنڈے کو زائل کرنے کے لیے پچھلے چند ہفتوں سے کمیونٹی کے بڑی تعداد نے ویکسین لگوا کر ناقدین کو خاموش کرنے کے ساتھ معاشرے کے ذمہ دار شہری ہونے کا عملی ثبوت دیا ۔

50% LikesVS
50% Dislikes