برطانیہ میں بھی فرزندان توحید شب برات کے موقع پر رب العالمین کی بارگاہ اقدس میں سجدہ ریز – Kashmir Link London

برطانیہ میں بھی فرزندان توحید شب برات کے موقع پر رب العالمین کی بارگاہ اقدس میں سجدہ ریز

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) دنیا بھر کی طرح برطانیہ میں بھی ماہ شعبان کی پندرہویں رات فرزندان توحید شب برات کے موقع پر رب العالمین کی بارگاہ اقدس میں سجدہ ریز ہو کر اپنے گناہوں کی معافی مغفرت کے طلبگار ہوتے ہیں۔ نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں کورونا وائرس کی وجہ سے برطانوی حکومت کی جانب سے جاری ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے روحانی محفل کا انعقاد ہوا ۔ مسجد کے پیش رو امام مولانا قاری خادم حسین چشتی نے شب برات کی فضیلت بارے کہا کہ شب برات کی رات رب سے معافی مانگنے، بخشش اور طلب کی رات ہے اور پھر آنے والے دن آقائے دو جہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے روزہ رکھا تو ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پوچھا حضور رات کی شب بیداری اور دن کا روزہ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا عائشہ صدیقہ آجکے دن عمل اٹھائے جاتے ہیں اور رب العالمین کی بارگاہ میں پیش ہوتے ہیں میں محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ چاہتا ہوں کہ جب میرا عمل اٹھے تو رات سجدے میں اور دن روزے میں۔

قاری راسب حسین کا کہنا تھا کہ اس رات اللہ سے بھیک مانگ کر اپنے گناہوں سے توبہ کرنی چاہیے اللہ کی محبت اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت مانگنی چاہیے،نیک لوگوں کی سنگت صحبت اور خاتمہ بالایمان مانگنا چاہیے۔محمد صفدر نے کہا کہ ہم اس روحانی محفل میں شریک ہیں برکتوں والی رات ہے رب دعائیں قبول کرتا ہے اللہ تعالیٰ ہم سب کی خواہشیں پوری کرے اور گناہ معاف کرنے کے ساتھ ہمارے والدین کی مغفرت کرے۔ محمد عرفان کا کہنا تھا کہ شب برات کی رات دعائے رب ذوالجلال ہے کہ سب کے گناہ معاف کرنے کے ساتھ سب کی بخشش فرمائے۔شب برات رب ذوالجلال سے مغفرت بخشش طلب کرنے کے ساتھ امت مسلمہ کو قرآن کریم کی تعلیمات اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل کرنے کا درس دیتی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes