اینگن آلتان، سلمان اور شاہ رخ سمیت متعدد فنکاروں کی امت مسلمہ کو رمضان المبارک کی مبارک باد – Kashmir Link London

اینگن آلتان، سلمان اور شاہ رخ سمیت متعدد فنکاروں کی امت مسلمہ کو رمضان المبارک کی مبارک باد

لندن (مونا بیگ) رمضان المبارک آمد آمد ہے امت مسلمہ کے کچھ لوگ اسکا آغاز کرچکے ہیں اور کچھ چاند کی شہادت کے اعتبار سے ایک دن بعد 14 اپریل سے کرینگے، ایسے میں سبھی ایک دوسرے کو رمضان کے بابرکت مہینے کی مبارکباد بھی دے رہے ہیں۔

رمضان اور عید کی مبارکباد دینے والوں میں شوبز سٹارز بھی پیش پیش ہوتے ہیں۔ اردو میں ڈب کرکے پاکستان میں دکھائے گئے ترکش ڈرامے کے مرکزی کردار ارطغرل نے بھی اس موقع پر اپنے چاہنے والوں کو رمضان المبارک کا خصوصی پیغام بھیجا ہے۔
انگین آلتان نے رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’’دنیا بھرسے میرے تمام مسلمان بہن بھائیوں کو رمضان مبارک“۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ترکی میں 13 اپریل یعنی آج پہلا روزہ ہے۔

ترکی اور بھارت سمیت پاکستان کے معروف اداکاروں نے بھی اپنے مداحوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد پیش کی جن میں شاہ رخ خان، سلمان خان، عاطف اسلم، وغیرہ شامل ہیں جبکہ پاکستانی آرٹسٹوں کی وہ بڑی تعداد جو دیوالی اور ہولی جیسے تہواروں پر تو مبارکباد دینا نہیں بھولتی رمضان المبارک کو اپنی مصروف زندگی میں بھول گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes