اداکارہ میرا کی والدہ پر بیرون ملک مقیم پاکستانی شہری کے ساتھ فراڈ کرنے کاالزام – Kashmir Link London

اداکارہ میرا کی والدہ پر بیرون ملک مقیم پاکستانی شہری کے ساتھ فراڈ کرنے کاالزام

لندن (عمران راجہ) عمر بھر محنت کرکے نام اور مقام بنانے والا پیپلز پارٹی کا جیالا پاکستانی اداکارہ میرا کی والدہ کا شکار بن گیا. اداکارہ میرا تو مختلف تنازعات کی وجہ سے اکثر میڈیا کی نظروں میں رہتی ہیں لیکن اب ان کی والدہ شفقت زہرہ بھی بیرون ملک مقیم پاکستانی شہری کے ساتھ فراڈ کرنے کے الزام کی زد میں آ کر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

برطانیہ میں مقیم پیپلز پارٹی کے اہم رہنما میاں شاہد محمود نے اداکارہ میرا کی والدہ شفقت زہرہ پر زمین کی خریدوفروخت کے حوالے سے فراڈ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ میاں شاہد محمود کی طرف سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ ”میں نے 10کروڑ روپے میں ایم ایم عالم روڈ گلبرگ پر واقع ایک کمرشل پراپرٹی میرا کی والدہ شفقت زہرہ سے خریدی تھی۔ میں نے 9کروڑ روپے انہیں ادا کر دیئے اور جگہ کا قبضہ لے لیا اور جب میں نے رجسٹری کا مطالبہ کیا تو وہ غنڈوں کو لے کر میرے گھر آ گئیں اور مجھے دھمکیاں دینی شروع کر دیں۔

ان کاکہناتھاکہ میرے پاس تمام متعلقہ دستاویزات موجود ہیں، جن سے میں ثابت کر سکتا ہوں کہ شفقت زہرہ مجھ سے نوکروڑ روپے وصول کر چکی ہیں۔“واضح رہے کہ قبل ازیں شفقت زہرہ کے خلاف کاہنہ میں واقع ایک پلاٹ کی خریدوفروخت میں فراڈ کرنے کے الزام کے تحت بھی مقدمہ چل رہا ہے۔واضع رہے میاں شاہد محمود برطانیہ میں پیپلز پارٹی کے نامور رہنما امین فہیم کے دست راست سمجھے جاتے تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes