بالی وڈ کی ٹاپ ہیروئین ایشوریا رائے کی چھ ہم شکل عورتوں سے ملئے، ہوسکے تو فرق تلاش کیجیئے – Kashmir Link London

بالی وڈ کی ٹاپ ہیروئین ایشوریا رائے کی چھ ہم شکل عورتوں سے ملئے، ہوسکے تو فرق تلاش کیجیئے

لندن (مونا بیگ) یہ بات عام طور پر کہی جاتی ہے کہ دنیا میں کسی بھی انسان کے سات ہم شکل پائے جاتے ہیں اور جب بات کی جائے مشہور شخصیات کی تو ان کے ہمشکل انسانوں کو ڈھونڈنا مشکل نہیں ہوتا، معروف بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے کا شمار بالی ووڈ کی خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ کسی بھی پروجیکٹ کے مقبول اور کامیاب ہونے کے لیے ایشوریا رائے کا نام ہی کافی ہوتا ہے لہذا ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ ایشوریا رائے سے مشابہت رکھنے والی خواتین دنیا سے چھپی رہ سکیں۔ آئیے آج آپ کو ایسی خواتین سے ملاتے ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ اسنیہا الال اپنی اداکاری سے زیادہ ایشوریا رائے سے مشابہت رکھنے کے لیے مشہور ہیں۔ انہوں نے بالی ووڈ کے سلو میاں کے ساتھ فلم لکی؛ نوٹائم فور لو کے ذریعے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔ یہ فلم لوگوں کو متاثر نہیں کرسکی۔ اس کے بعد بھی اداکارہ اسنیہا نے چند فلموں میں کام کیا لیکن بالی ووڈ میں اپنی جگہ بنانے میں ناکام رہیں۔تاہم ان کی پہچان آج بھی بطور ایشوریا رائے کی ہم شکل کے طور پر ہی کی جاتی ہے۔

مراٹھی فلموں کی اداکارہ ماناسی نائیک بھی ایشوریا رائے بچن کے ساتھ مشابہت رکھنے کی وجہ سے مشہور ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ ماناسی باکسر پردیپ کھریرا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کی وجہ سے خبروں میں رہی تھیں۔ اداکاری کےعلاوہ ماناسی بہترین ڈانسر بھی ہیں۔ ماناسی کی شباہت کی وجہ سے لوگ اکثر انہیں ایشوریا رائے کی کاپی قرار دیتے ہیں۔

پاکستانی بلاگر اور انفلوئنسر آمنہ عمران کو ایشوریا رائے سے بے حد مماثلت کی وجہ سے نہ صرف پاکستان میں بلکہ بھارت میں بھی خوب شہرت ملی۔ آمنہ نے لوگوں کی توجہ اپنی ٹک ٹاک ویڈیوز سے کھینچی۔ آمنہ اس بات کا اقرار کرتی ہیں کہ وہ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کی بہت بڑی مداح ہیں۔ بلاگر اور انفلوئنسر کے علاوہ آمنہ میڈیکل کے شعبے سے وابستہ ہیں۔

اموج امرتا بھی ایشوریا رائے سے مشابہت کی وجہ سے مشہور ہوئیں۔سوشل میڈیا اسٹار اموج امرتا کو شہرت اس وقت ملی جب انہوں نے ایشوریا رائے کے بولے گئے ڈائیلاگز پر لپ سنگنگ کرکےٹک ٹاک پر ویڈیوز پوسٹ کرنا شروع کیں۔

سوشل میڈیا اسٹار آشیتا راتھور بھی ایشوریا رائے سے مشابہت کی وجہ سے مقبول ہوئیں۔ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک فالوور نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اداکارہ ایشوریا رائے بچن سے بے حد ملتی ہیں۔ اس کے بعد آشیتا بالی ووڈ اداکارہ کی ہم شکل کے طور پر مشہور ہوئیں۔ بھارتی شہر اندور سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا اسٹار کے انسٹاگرام پر 34 ہزار سے زائد فالوورز ہیں۔

مہالاگھا جابیری ایرانی نژاد امریکی انفلوئنسر اور ماڈل ہیں۔ حالانکہ ان کا نام تھوڑا مشکل ہے لیکن اس کے باوجود وہ سوشل میڈیا پر بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے سے بےحد مماثلت کی وجہ سے مقبول ہیں۔ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے وہ نوجوانی میں ہی میڈیا سے وابستہ ہوگئی تھیں۔ مہالاگھا کانز فلم فیسٹیول میں بھی اپنے جلوے دکھا چکی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes