برطانوی ہدائیتکار کی پاکستان میں قتل ہونے والی خاتون پر بنی مختصر فلم ایمازون پرائم پر جاری – Kashmir Link London

برطانوی ہدائیتکار کی پاکستان میں قتل ہونے والی خاتون پر بنی مختصر فلم ایمازون پرائم پر جاری

لندن (مونا بیگ) اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی مقتول سربراہ سماجی رہنما پروین رحمٰن کی زندگی پر بنی دستاویزی فلم کو ایمازون ویڈیو پر جاری کردیا گیا۔ایوارڈ یافتہ برطانوی فلم ساز اورلینڈو وون انسیڈل کی ہدایت کردہ فلم کو ایمازون ویڈیو پر جاری کیا گیا۔

مختصر دورانیے کی فلم میں پروین رحمٰن کا کردار بھارتی اداکارہ اندو شرما نے ادا کیا ہے جب کہ سماجی رہنما کی بڑی بہن عقیلہ اسماعیل کا کردار برطانوی نژاد اداکارہ سدھا بھچر نے ادا کیا ہے۔فلم کی کہانی پروین رحمٰن کی جدوجہد اور ان کے قتل کے بعد ان کی بڑی بہن عقیلہ اسماعیل کی جدوجہد کو دکھایا گیا ہے۔

فلم کی کاسٹ اور پروڈکشن ٹیم کے زیادہ تر ارکان کا تعلق بھارت اور برطانیہ سے ہے، تاہم پاکستانی ارکان بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ان ٹو ڈسٹ نامی فلم کی کہانی بھی برطانوی لکھاری نے لکھی ہے اور اسے کافی سراہا جا رہا ہے ۔ واضح رہے پروین رحمٰن کو 13 مارچ 2013 کو کراچی میں فائرنگ کرکے اس وقت ہلاک کر دیا گیا تھا جب وہ دفتر سے اپنے گھر کی جانب جارہی تھیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes