راحت فتح علی خان پاکستان ہی کے نہیں پوری دنیا کے میگا اسٹار ہیں،میئر لندن صادق خان – Kashmir Link London

راحت فتح علی خان پاکستان ہی کے نہیں پوری دنیا کے میگا اسٹار ہیں،میئر لندن صادق خان

لندن (مونا بیگ) کورونا وبا کے خاتمے کے بعد دارالحکومت کی رونقیں بحال ہونے سے جہاں مقامی افراد خوش ہیں وہیں بیرونی دنیا سے آنے والے سیاح بھی خوشی سے نہال ہیں۔ لندن انتظامیہ اپنے لوگوں کی زیادہ سے زیادہ تفریح کا بندوبست کررہی ہے تاکہ لوگوں نے جو مشکل وقت تنہائی میں گذارہ ہے اب انہیں اسکا بہتر نعم البدل مل سکے۔ ان خیالات کا اظہار میئر آف لندن صادق خان نے راحت فتح علی خان کے شو کے دوران کیا۔

اس شو کا انعقاد معروف ویمبلے ارینا میں ہوا جو کہ راحت فتح علی خان کا دوسال بعد ہونیو الا شو تھا۔ خواتین و حضرات کی کثیر تعداد اس شو کو دیکھنے کیلئے موجود تھی۔ راحت فتح علی خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے صادق خان کا کہنا تھا کہ وہ صرف پاکستان ہی کے نہیں پوری دنیا کے میگا اسٹار ہیں جنھوں نے جنوبی ایشیا کی موسیقی اور اردو شاعری سے دلچسپی رکھنے والی 4 نسلوں کو یکجاکردیا ہے۔

راحت فتح علی خان نے اس شو میں تین گھنٹے تک پرفارمنس دی، پاکستان اور بھارت کے علاوہ گیگر ممالک کے شائقین اپنی فرمائش پر ان سے انکے معروف نغمے اور قوالیاں سنتے رہے اور ساتھ ساتھ گنگناتے رہے۔ پرموٹر سلمان احمد نے کہا کہ لندن نے راحت فتح علی کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کردیا ہے اور اس دفعہ پہلے کے مقابلے میں بہت زیادہ ہزاروں مداحوں نے وینیو پر آکر راحت فتح علی کی پذیرائی کی ۔انھوں نے کہا کہ راحت فتح علی اپنی موسیقی کے ذریعے محبت اور اتحاد کا پرچار کرتے ہی اس لئے وہ مقبول ہیں وہ لوگوں کو متحد کرنے والے ہیں ،انھوں نے تقریب میں آمد پر لندن کے میئر صادق خان کا شکریہ ادا کیا۔

واضع رہے راحت فتح علی خان اپنے اس10روزہ دورے کے دوران لندن کے بعد برمنگھم، مانچسٹر اور لیسٹر بھی جائیں گے ان کے اس دورے کااہتمام راحت فتح علی خان کے منیجر اور پرموٹر سلمان احمد اور گریس انٹرٹینمنٹ نے کیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes