راچڈیل ( محمد فیاض بشیر)کیسل مییر کمیونٹی سنٹر راچڈیل میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے ظفر اقبال اور راجہ واجد کے مشترکہ کاوشوں سے اسٹیج ڈرامہ میں وی مدد کرساں پیش کیا گیا ۔ پاکستان سے آئے ممتاز فنکار آغا ماجد، زارا اکبر ، شہزادہ غفار کوڈو ، سلیم البیلا ، مقامی فنکارہ زرقہ احمد ،مہرماں علی نے اپنے فن کا مظاہرہ کر کے شائقین کو محظوظ کیا۔
اس موقع پر سابق مئیر راچڈیل عاصم رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پاکستان کمیونٹی اور پاکستان سے آئے فنکاروں نے ملکر امدادی رقم جمع کی ہے جو خوش آئند ہے ۔ پاکستانی فنکار وطن میں ہوں یا بیرون ممالک اپنے ہم وطنوں کا درد انکے دل میں ہمیشہ رہتا ہے۔ مہرما علی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے ہم نے بھی اپنا چھوٹا سا حصہ ڈالا ہے۔ آغا ماجد نے کہا ہم نے کمیونٹی کو تفریح پہنچانے کے لیے ڈرامہ کیا برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے دل کھول کر عطیات دے ہیں ہم سیلاب زدگان کے دکھ و درد کو محسوس کر سکتے ہیں دعا ہے وہ جلد از جلد آباد ہوں ۔


اداکارہ زارا اکبر کا کہنا تھا کہ ہم نے کوشش کی ہے کہ سیلاب زدگان کی داد رسی کے لیے مشکل وقت میں کردار ادا کریں برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی و کشمیری پاکستان میں ہر مصیبت کی گھڑی میں ہراول دستے کا کردار ادا کرتی ہے ۔ سیلم البیلا ، زرقہ احمد نے بھی کہا کہ ہم آج کا شو خصوصی طور پر سیلاب زدگان کی مدد کے لیے کر رہے ہیں مصیبت کی گھڑی میں انہیں ہماری اخلاقی و مالی مدد کی سخت ضرورت ہے تاکہ وہ دوبارہ اپنے گھروں کو آباد کر سکیں ۔ شو کے منتظمین ظفر اقبال اور راجہ واجد نے شو میں شریک افراد اور پاکستان سے آئے فنکاروں اور مقامی فنکاروں کا دلی شکریہ ادا کیا جنکے تعاون سے پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد ممکن ہو سکی۔پاکستان سے آئے برطانیہ ثقافتی دورہ پر آئے فنکاروں نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کر کے تارکین وطن کو متاثر کرنے کے ساتھ دل جیت لیے ۔