پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی بھارت میں ریلیز کی تیاریاں، رنبیر سنگھ کی سرکس سے ٹکرائو متوقع

لندن (مونا بیگ) انڈین فلموں کی بھارت میں مانگ تو عام سی بات ہے لیکن اگر کسی پاکستانی فلم کی بھارت میں مانگ کا پتہ چلے تو اسکی قمبولیت کا بخوبی اندازہ کیا جاسکتا ہے۔ بالی وڈ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق اسی ماہ پاکستان فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو بھارت میں ریلیز کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ عاضع رہے دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے ناصرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی شائقین کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے، فلم نے دنیا بھر کے باکس آفس پر 200 کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار کیا ہے۔ یہ پہلی پاکستانی فلم ہے جس نے یہ کارنامہ انجام دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق “دی لیجنڈ آف مولا جٹ’’ 23 دسمبر کو بھارت میں ریلیز ہو سکتی ہے۔ معروف بھارتی فلمساز ادارہ ’’زی اسٹوڈیوز‘‘ فلم کو ریلیز کرنے کے لئے کام کر رہا ہے۔ بھارت میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی ریلیز بہت اہم سمجھی جارہی ہے کیونکہ 2016 سے پاکستانی فلموں اور اداکاروں پر غیر سرکاری پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس کی وجہ سے ’اے دل ہے مشکل‘ کی ریلیز میں مشکلات پیش آئیں، جس میں فواد نے معاون کردار ادا کیا تھا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر دی لیجنڈ آف مولا جٹ 23 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوتی ہے تو باکس آفس پر اس کا ٹکراؤ ’’سرکس‘‘ سے ہوگا۔ فلم میں مرکزی کردار رنبیر سنگھ نے ادا کیا ہے۔