امیتابھ کی بہو ایشوریا رائے اور پوتی بھی کورونا کی شدت سے ہسپتال منتقل – Kashmir Link London

امیتابھ کی بہو ایشوریا رائے اور پوتی بھی کورونا کی شدت سے ہسپتال منتقل

لندن (شوبز رپورٹر) چند روز قبل کورونا مثبت رپورٹ آنے کے بعد قرنطینہ میں وقت گذارنے کے بعد ایشوریا رائے اور انکی بیٹی ارادھیا بچن کو مزید طبی سہولیات کیلئے ناناوتی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
کچھ روز قبل امیتابھ بچن کو کورونا کی شکائت کے بعد بھارتی فلم اسٹار ابھیشک بچن انکی اہلیہ ایشوریا رائے بچن اور اُن کی بیٹی ارادھیا بچن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جبکہ امیتابھ بچن کی اہلیہ اور ابھیشیک بچن کی والدہ جیا بچن کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔
اسوقت کسی کے علم میں نہ تھا کہ ماں بیٹی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے یا وہ گھر ہی میں قرنطینہ میں ہیں لیکن آج یہ واضع ہوا کہ دونوں ماں بیٹی کو ناناوتی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

امیتابھ بچن کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے اپنے تمام ملنے والوں سے کہہ دیا تھا کہ وہ اپنا اپنا ٹیسٹ کرالیں۔ اس دوران امیتابھ بچن کی رہائش گاہ کو سیل کردیا گیا اورکسی کو گھر سے باہر اور اندر جانے کی اجازت نہیں تھی۔

دوسری جانب ابھیشیک بچن نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ اُن کا اور اُن کے والد امیتابھ بچن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔انہوں نے اپنے چاہنے والوں اور دیگر افراد سے درخواست کی کہ وہ تمام افراد جو گزشتہ 10 دن کے دوران ان کے قریب رہے، وہ تمام افراد بھی اپنے ٹیسٹ کرالیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes