پاکستانی نژاد کینیڈین زیدعلی اوراُنکی اہلیہ یمنیٰ کا نیا گانا ریلیز ہوتے ہی مقبول – Kashmir Link London

پاکستانی نژاد کینیڈین زیدعلی اوراُنکی اہلیہ یمنیٰ کا نیا گانا ریلیز ہوتے ہی مقبول

لندن (مونا بیگ) پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبراور کامیڈین زید علی اور اُن کی اہلیہ یمنیٰ کا نیا گانا ’گلاں تیریاں مٹھیاں‘ جاری ہوتے ہی بےحد مقبول ہوگیا ہے۔ اس حوالے سے گلوکار بلال خان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر زید علی اور یمنیٰ کے ہمراہ گانے کی ایک جھلک شیئر کی ہے۔

انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے بلال خان نے بتایا کہ گانا ’گلاں تیریاں میٹھیاں‘ریلیز ہوگیا ہے، لنک پر کلک کرکے گانا سُنیں اور لطف اندوز ہوں۔اگر بلال خان کے اس نئے گانے کی طرف نظر دوڑائی جائے تو اس کی کہانی زید علی اور یمنیٰ کی محبت کے گَرد گھومتی نظر آتی ہے جبکہ گلوکار نے گانے میں زید علی کے دوست کا کردار نبھایا ہے۔

گانے کی مقبولیت کی بات کریں تو زید اور یمنیٰ کا یہ گانا گزشتہ روز ہی جاری کیا گیا ہے جس پر اب تک دو لاکھ 52 ہزار سے زائد ویوز آچکے ہیں۔اس ضمن میں زید علی کا کہنا ہے کہ وہ بلال خان کے اس گانے میں کام کرکے بہت خوش ہیں۔

دوسری جانب زید علی نے انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ یمنیٰ کے ہمراہ نئی تصویر پوسٹ کی ہے جس کے کیپشن میں اُنہوں نے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ ساری زندگی ہم دونوں کو ایسے ہی مُسکراتا ہوا ساتھ رکھے۔‘

واضح رہے کہ انٹرنیٹ پر اپنی مزاحیہ ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد کینیڈین اسٹار زید علی نے اگست 2017ء میں یمنیٰ سے شادی کی۔سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے پاکستانی نژاد زید علی کینیڈا میں مقیم ہیں، تاہم بیرونِ ملک پیدائش اور پرورش کے باوجود زید نے اپنا طرز زندگی روایتی پاکستانیوں جیسا رکھا ہوا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes