علی کاظمی اور مہر جعفری کی فلم فنی بوائے کینیڈا سے آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد – Kashmir Link London

علی کاظمی اور مہر جعفری کی فلم فنی بوائے کینیڈا سے آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد

لندن (مونا بیگ) ایک عرصہ پاکستان کی سلور سکرین پر راج کرنے والے جوڑے راحت کاظمی اور ساحرہ کاظمی کے سپوت علی کاظمی کی فلم کو آسکر ایوارڈ کیلئے چن لیا گیا۔ کینیڈا میں ریلیز کی گئی فلم فنی نوائے کو اگلے سال ہونے والے آسکر ایوارڈ کیلئے چنا گیا ہے۔

فلم فنی بوائے کی ہدایت کارہ بھارتی فلم ساز دیپا مہتا ہیں جو ماضی میں ارتھ، فائر اور واٹر کے نام سے بھی مشہور فلمیں بنا چکی ہیں جبکہ اس فلم کی پروڈکشن مینیجمنٹ پاکستان اداکارہ مہر جعفری کے پاس ہے جو خود بھی کچھ فلمیں پروڈیوس کرچکی ہیں۔

فلم کی کہانی شیام سلوادورائے کے اسی نام کے ایک ناول پر مبنی ہے جو 1994 میں شائع ہوا تھا، یہ ناول اور فلم سری لنکا میں تامل اور سنہالیوں کی کشیدگی کے پس منظر میں ایک لڑکے کی کہانی پر مبنی ہے۔


فنی بوائے بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کی کیٹگری میں چنی گئی ہے اور اسے آسکر ایوارڈ برائے سال 2021 کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes