چائلڈ اسٹار پہلاج حسن کے’’ارطغرل اسٹائل‘‘ پرمہوش حیات کا دلچسپ تبصرہ – Kashmir Link London

چائلڈ اسٹار پہلاج حسن کے’’ارطغرل اسٹائل‘‘ پرمہوش حیات کا دلچسپ تبصرہ

لندن (کشمیر لنک نیوز) چائلڈ اسٹار پہلاج حسن کی ارطغرل اسٹائل میں تصویریں مقبول ہونے لگیں۔ پہلاج حسن نے یہ اسٹائل اپنا کر ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ سے محبت کا اظہار کیا ہے۔

پہلاج حسن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کیں جن میں وہ ترک ڈرامے ارطغرل غازی کا لباس زیب تن کیے کھڑے ہیں۔ پہلاج نے ارطغرل کی طرح ہاتھ میں تلوار بھی تھامی ہوئی تھی مگر وہ اصلی نہیں بلکہ نقلی تھی۔

انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے اطغرل غازی سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ یہ لباس انہوں نے محبت میں ہی زیب تن کیا ہے۔ پہلاج کی ان تصویروں پر ردعمل دیتے ہوئے تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی ایکٹرس مہوش حیات نے لکھا کہ ارطغرل اب ساشے میں بھی دستیاب ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes