وزیراعظم عمران خان کی زندگی پر مبنی فلم ’کپتان‘ 2022 میں ریلیز ہوگی – Kashmir Link London

وزیراعظم عمران خان کی زندگی پر مبنی فلم ’کپتان‘ 2022 میں ریلیز ہوگی

لندن (مونا بیگ) وزیراعظم عمران خان کی زندگی پر مبنی فلم ’کپتان‘ کی ریلیز کی تاریخ کو متعدد مرتبہ تبدیل کیا جاچکا ہے تاہم اب خبریں سامنے آرہی ہیں کہ فلم ’کپتان‘ 2022 میں ریلیز کر دی جائے گی۔

کہا جارہا ہے کہ فلم کی ریلیز میں مسلسل تاخیر کی وجہ دراصل فلم کی کہانی میں کچھ تبدیلیاں کرنا ہے، تاہم اس حوالے سے فلم کی ٹیم نے کوئی وضاحت نہیں کی۔فلم کے ڈائریکٹرز کو بھی متعدد بار تبدیل کیا گیا جبکہ اس کی ریلیز کو بھی کم از کم 2 بار منسوخ کیا گیا ہے۔

ابتدائی طور پر کہا گیا تھا کہ فلم کو 2018 کے عام انتخابات کے دوران ریلیز کیا جائے گا، تاہم ایسا نہیں ہوا۔ بعد ازاں خبریں سامنے آئی تھیں کہ فلم کو عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے فوری بعد ریلیز کیا جائے گا تاہم ایسا بھی نہیں ہوا اور اب خبریں ہیں کہ فلم کی کہانی میں کچھ تبدیلیاں کرکے اسے 2022 تک ریلیز کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان کی زندگی پر مبنی فلم ’کپتان‘ میں اُن کی سابقہ اہلیہ جمائما کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ سعیدہ امتیاز نے پہلی جھلک جاری کی تھی۔ سعیدہ امتیاز نے انسٹاگرام پر شُوٹنگ کے دوران کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ سردی کا یہ عالم تھا کہ نیٹ کے لباس میں میری قلفی جم رہی تھی، اور ہاتھوں پیروں نے ساتھ چھوڑ دیا تھا۔‘

50% LikesVS
50% Dislikes