جدید دنیا میں سب معروف شخصیات کا کردار کھل کر سامنے آچکا ہے، برطانوی اداکارہ جمیلہ شوبز سے تائب – Kashmir Link London

جدید دنیا میں سب معروف شخصیات کا کردار کھل کر سامنے آچکا ہے، برطانوی اداکارہ جمیلہ شوبز سے تائب

لندن (عمران راجہ) برطانوی اداکراہ و میزبان جمیلہ جمیل نے اپنے مداحوں کو بذریعہ ٹویٹ مطلع کیا ہے کہ انہیں انکی من پسند جاب مل گئی ہے۔ واضع رہے اس سے پہلے انہوں نے یہ اعلان کرکے کہ وہ شوبز چھوڑ رہی ہیں اپنے لاکھوں چاہنے والوں کو حیران کردیا تھا۔

جمیلہ جمیل نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2009 میں ٹی وی پروگرام ’ٹی 4‘ سے کیا تھا۔ وہ کئی شوز کی میزبان رہیں اور ہالی وڈ کی فلم میں بھی کام کیا۔
وہ صنفی امتیاز پر ہمیشہ آواز اٹھاتی ہیں ان کا کہنا تھا کہ سیلیبریٹیز مکمل طور پر کھل کر سامنے آچکے ہیں اور سب کے سامنے عیاں ہوچکے ہیں۔

انکا ماننا تھا کہ حادثاتی طور پر سیلیبریٹی بنی ہوں، سیلیبریٹیز گھٹیا ہوتے ہیں۔
34 سالہ جمیلہ نے مستقبل کے حوالے سے بتایا کہ 40 سال کی عمر میں ٹی وی اور مشہور شخصیت والی زندگی چھوڑ کر تھراپسٹ بننا چاہتی ہوں۔


جمیلہ جمیل لندن میں ایک مسلمان گھر میں پیدا ہوئیں اور وہیں پرورش پائی ہے، ان کی والدہ پاکستانی جبکہ والد بھارتی تھے۔
اب تازہ ترین ٹویٹ میں انہوں نے نئی جاب آفر کا بھی عندیہ دیدیا ہے تاہم اس جاب کی نوعیت نہیں بتائی۔

50% LikesVS
50% Dislikes