ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے شیخ رشید کو بھائی بنا لیا، شادی کرنے کا مشورہ بھی دے ڈالا – Kashmir Link London

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے شیخ رشید کو بھائی بنا لیا، شادی کرنے کا مشورہ بھی دے ڈالا

لندن (مونا بیگ) ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو’ بھائی‘ قرار دیتے ہوئے جلد شادی کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

حریم شاہ نے اپنے ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر داخلہ سے متعلق کہا کہ شیخ رشید میرے بھائی ہیں۔ بہن ہونے کے ناتے میں انہیں یہ مشورہ دینا چاہوں گی کہ اب انہیں جلد شادی کر لینی چاہئے جوکہ اُن کے لئے بہتر بھی ہے ورنہ کہیں یہ نہ ہو کہ ان کی مزید ویڈیوز ہی سامنے آجائیں۔

حریم شاہ نے اپنی شادی سے متعلق بھی لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک مجھے میرے خوابوں کا شہزادہ نہیں ملا۔ جیسے ہی مجھے ایسا کوئی لڑکا سمجھ آئے گا میں فوری طور پر اس سے شادی کرلوں گی لیکن فی الحال میرا کسی اور سے شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال شیخ رشید کے ساتھ حریم شاہ اور صندل خٹک کی ویڈیو کال سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جو کہ خود حریم شاہ نے اپنے اکاؤنٹ سے جاری کی تھی۔ بعدازاں انہوں نے مزید ویڈیوز بھی جاری کرنے کا کہا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes