فرانس کا پاکستانی فنکار جمال شاہ کو نائٹ ایوارڈ برائے آرڈر آف آرٹس دینے کا اعلان – Kashmir Link London

فرانس کا پاکستانی فنکار جمال شاہ کو نائٹ ایوارڈ برائے آرڈر آف آرٹس دینے کا اعلان

پیرس (کشمیر لنک نیوز) پاکستان کے معروف فنکار جمال شاہ کو فرانس نے ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔ فرانسیسی سفیر کے مطابق جمال شاہ کو یہ اعلیٰ ایوارڈ پاکستانی کلچر اور دو طرفہ تعلقات کو بہتر کرنے پر دیا جا رہا ہے۔

فنون لطیفہ کا معروف نائٹ ایوارڈ برائے آرڈر آف آرٹس جمال شاہ کو فن کی خدمات کے عوض دیا جائے گا۔ فرانس کا نائٹ ایوارڈ برائے آرڈر آف آرٹس 1957 سے فنی دنیا میں اعلیٰ خدمات فراہم کرنے والی شخصیات کو دیا جا رہا ہے۔

پاکستان میں فرانسیسی سفیر جمال شاہ کو ایوارڈ پیش کریں گے، انھوں نے خط لکھ کر پاکستانی فنکار کو ایوارڈ ملنے کی اطلاع دی اور انھیں مبارکباد بھی دی۔

اس اعزاز کو ٹویٹر پر شیئر کرنے کے بعد جمال شاہ کو مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔ واضع رہے کورونا کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال بہتر ہوتے ہی ایوارڈ کی تقریب منعقد کی جائے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes