اداکارہ سنی لیونی بھارتی ٹیم کا حصہ بننے کی خواہشمند، انگلینڈ کے خلاف کھیلنے کو تیار – Kashmir Link London

اداکارہ سنی لیونی بھارتی ٹیم کا حصہ بننے کی خواہشمند، انگلینڈ کے خلاف کھیلنے کو تیار

لندن (مونا بیگ) بولڈ بھارتی اداکارہ سنی لیونی آجکل کھیلوں کی کچھ زیادہ ہی دیوانی نظر آرہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر اپنی تازہ تریم پوسٹ پر انہوں نے کرکٹ کھیلتے ہوئےاپنے مداحوں سے پوچھا ہے کہ کیا وہ بھی بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ انگلینڈ جا سکتی ہیں؟؟

سوشل میڈیا سائٹ پر ایک مختصر ویڈیو میں انہیں کرکٹ کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔ کرکٹ کھیلتے ہوئے سنی لیونی انتہائی شاندار چھکا بھی مارتی ہیں۔

ویڈیو کے ساتھ اداکارہ نے حسِ مزاح کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیا مجھے بھی انگلینڈ کا سامنا کرنے کیلئے اپنی کٹِ پیک کرلینی چاہئے ؟‘

انہوں نے اپنے کیپشن میں ’انڈین کرکٹ ٹیم‘ بھی لکھا۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کی پوسٹ پر بےشمار تبصرے کیے جارہے ہیں۔

سنی لیونی نے ابو ظہبی ٹی ٹین لیگ کیلئے بھی ایک پرومو شوٹ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ 26 جنوری سے 6 فروری تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں دہلی بل کی فین ہیں۔

اس سے قبل سنی لیونی نے فٹبال کھیلتے بھی ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں وہ فٹبال روائتی انداز میں نہیں بلکہ وہ فٹبال کو اپنے پیروں اور کندھے پر اچھال کر کرتب دکھا رہی تھیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes