کورونا پابندیوں میں خوبصورت چہروں اور عروسی ملبوسات سے سجا آن لائن ہم برائیڈل شو – Kashmir Link London

کورونا پابندیوں میں خوبصورت چہروں اور عروسی ملبوسات سے سجا آن لائن ہم برائیڈل شو

لندن (مونا بیگ) کورونا وبا نے جہاں انسانوں کی زندگی کے رنگ ڈھنگ بدل دیئے وہیں کام کرنے کے انداز بھی بدل گئے، اب ناصرف کانفرنسز آن لائن ہونے لگی ہیں بلکہ فیشن شوز بھی آن لائن ہورہے ہیں۔

ایسا ہی ایک شو ہم برائیڈل ویک کے نام سے منعقد ہوا جس میں ڈیزائینرز نے عروسی ملبوسات کی نمائش کی گئی۔ تین روزہ اس برائیڈل ویک میں متعدد فیشن ڈیزائنرز نے اپنی کلیکشنز لوگوں کے سامنے پیش کیں۔
شو سٹاپر بننے والی شخصیات میں سارہ خان، فلک جاوید، سونیا حسین، عائشہ عمر، علیزے شاہ، حریم فاروق، عمران اشرف، یمنیٰ زیدی اورعروہ حسین شامل ہیں۔

اداکارہ فضاعلی نے دوسرے روز گانا گا کر سماں باندھ دیا۔ اس کے علاوہ پہلے روز اداکارہ سارہ خان کے شوہر فلک شبیر نے اپنی گائیکی کا مظاہرہ کیا۔
پینٹین ہیئر شو کے لیے اداکارہ مایا علی نے ریمپ پر واک کی۔ 50 سے زائد ماڈلز نے ریمپ پر جلوے بکھیرے، ان کا ہئیر اینڈ میک اپ نبیلہ نے کیا۔

برائیڈل فیشن ویک میں روایتی عروسی جوڑوں کو جدت کا تڑکہ لگا کر پیش کیا گیا تھا جو کامیاب تجربہ رہا۔ زری، تلے مکیش، ٹیل، شیشہ، موری اور ہاتھ سے تیار کردہ موتیوں پر مشتمل انتہائی عمدہ دستکاری کے علاوہ روایتی کام سے سجے رنگ برنگے عروسی ملبوسات پاکستانی کلچر کی عکاسی کر رہے تھے ان کے ساتھ استعمال کیے جانے والے ہیوی زیورات نے جوڑوں کی خوبصورتی کو مزید بڑھا دیا۔
ریڈ کارپٹ کی میزبانی فاطمہ سہیل نے کی۔ کورونا کی وجہ سے برائیڈل ویک پہلے ہونے والے فیشن ویکس سے کافی مختلف رہا کیونکہ اس بار ریڈ کارپٹ بھی الگ جگہ پر بنایا گیا جہاں میڈیا سمیت شائقین کو رسائی نہیں تھی۔

ہال میں لوگوں کی تعداد بھی خاصی کم رکھی گئی، محدود میڈیا کو بلایا گیا اور ایس او پیز کو فالو کرتے ہوئے ہال میں کرسیاں چھ فٹ کے فاصلے پر لگائی گئیں۔
ڈیزائنر کاشی کے شو میں شائستہ لودھی، فضا علی، عروہ حسین، علیزے شاہ، صاحبہ اور ثنا جلوہ گر ہوئیں، ایسا پہلی بار ہوا کہ کسی بھی ڈیزائنر کے شو میں اتنی ساری سلیبرٹیز ایک ساتھ ریمپ پر آئیں۔


فیشن شو کے تیسرے روز عدنان سمیع خان کے صاحبزادے اذان سمیع خان نے اپنے نئے البم سے ایک گانا بھی سناکر خوب داد وصول کی اس کے علاوہ فوک گلوکار عارف لوہار نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes