لیجنڈ کرکٹر ظہیر عباس نے سائرہ پیٹر کے ہمراہ منڈیا سیالکوٹیا گا کرایسٹر پر سجی محفل لوٹ لی – Kashmir Link London

لیجنڈ کرکٹر ظہیر عباس نے سائرہ پیٹر کے ہمراہ منڈیا سیالکوٹیا گا کرایسٹر پر سجی محفل لوٹ لی

لندن(مونا بیگ) پاکستانی نژاد عالمی اوپرا سنگر سائرہ پیٹر اور عالمی شہرت یافتہ کرکٹر ظہیر عباس نے آواز کا جادو جگا کر محفل میں رنگ جما دیا، دونوں شخصیات نے ایسٹر کے موقع پر سجی ایک محفل میں سپر ہٹ سونگ ’منڈیا سیالکوٹیا،‘ ’تیرے مکھڑے تے کالا کالا تل وے‘ گا کر سب کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔

لندن میں ایسٹر ڈے کے موقع پر منعقدہ محفل میں پاکستان کی پہلی اوپیرا سنگر سائرہ پیٹر اور عالمی شہرت یافتہ کرکٹر ظہیر عباس نے نور جہاں کی پوتی سونیا کی فرمائش پر ملکہ ترنم کا گایا ہوا فلم چن وے کا سپر ہٹ گیت۔ ’تیرے مکھڑے تے کالا کالا تل وے، ساڈاکَڈ کے لے گیا دل وے، او منڈیا سیالکوٹیا‘ گا کر محفل میں رنگ جما دیا۔

اس موقع پر کرکٹ کی دنیا میں رنز کی مشین کا خطاب رکھنے والے نامور کرکٹر ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ جب سے ہم نے سائرہ پیٹر جی کو سنا ہے، ہم ان کی آواز کے دیوانے ہو گئے ہیں،یہ پوری تیاری کے ساتھ گاتی ہیں، اِنہیں مشرقی اور مغربی موسیقی میں کمال حاصل ہے۔

دوسری جانب سائرہ پیٹر کا کہنا تھا کہ دنیا کے اتنے بڑے کرکٹر ظہیر عباس کے ساتھ ان کی پسند کا گیت گانا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ یہ پروگرام کورونا وائرس کی وجہ سے زوم کے ذریعے برطانیہ، بھارت، امریکا اور دیگر ممالک میں براہ راست دیکھا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes