ہالینڈ کی زیرتعمیر مسجد میں آگ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، مشتبہ شخص ضمانت پر رہا، تحقیقات جاری – Kashmir Link London

ہالینڈ کی زیرتعمیر مسجد میں آگ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، مشتبہ شخص ضمانت پر رہا، تحقیقات جاری

ایمسٹرڈیم (کشمیر لنک نیوز) ہالینڈ کے ایک ٹائوں گائودا میں زیر تعمیر مسجد کع نذر آتش کرنے کے جرم میں گرفتار شخص کو ابتدائی تفتیش کے بعد ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے جبکہ پولیس اپنی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔

یہ افسوس ناک واقعہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانہ شب پیش آیا جب رات تین بجے کے قریب ایک عینی شاہد نے آگ کے بارے پولیس کو اطلاع دی۔

ایک مقامی مسلم تنظیم کے رہنما فرید حبیبی کا کہنا تھا کہ آتش زدگی کا شکار ہونے والی مسجد سلام میں تعمیر کام تکمیل کے مراحل میں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ آگ بجھانے کے لیے فوری اقدام کیا گیا، جس کے باعث بڑی تباہی نہیں ہوئی۔ انہوں نے اس واقعے کو خوفناک قرار دیا۔ مسلمان تنظیم کی جانب سے شکایت درج کرانے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص نے آتش گیر مادہ چھڑک کر مسجد کو آگ لگائی۔

50% LikesVS
50% Dislikes