معین علی کی باریشگی پر طنز تسلیمہ نسرین کو مہنگا پڑگیا، ساتھی کرکٹرز کی جھاڑ پر ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا – Kashmir Link London

معین علی کی باریشگی پر طنز تسلیمہ نسرین کو مہنگا پڑگیا، ساتھی کرکٹرز کی جھاڑ پر ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا

لندن (عدیل خان) گستاخانہ نظریات کی وجہ سے مسلم کمیونٹی میں نفرت کا شکار تسلیمہ نسرین نے ایک بار پھر اسلام کا مذاق اڑانے کی کوشش کی جس پر اسے خون لعن طعن کا سامنا ہے تاہم ہمیشہ کی طرح بھارتی اس کے ساتھ ہیں۔

تسلیمہ نے برطانوی کرکٹر معین علی کے سنت رسول سے مزین چہرے اور عملی زندگی بارے میں ٹویٹ کی تھی کہ اگر وہ کرکٹ میں نہ ہوتے تو اب تک جہاد کیلئے آئی ایس آئی ایس میں شمولیت کیلئے شام چلے گئے ہوتے۔

وہ ابتدائی ٹویٹ جو تسلیمہ نے بعد میں ڈیلیٹ کردی

اسکے جواب میں انگلش کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیا آپ کی طبیعت ٹھیک ہے؟ مجھے آپ ٹھیک نہیں لگ رہیں۔ کیا وہ مذاق تھا؟ یہاں کوئی نہیں ہنس رہا حتٰی کے آپ خود بھی نہیں، اس وقت جو آپ کر سکتی ہیں وہ یہ کہ صرف ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیں۔

متنازع ٹویٹ کی وضاحت دیتے ہوئے ےسلیمہ کا کہنا تھا کہ نفرت کرنے والوں کو اس بات کا بخوبی علم ہے کہ میرا معین علی کے بارے میں ٹویٹ ایک طنز تھا لیکن انہوں نے یہ مسئلہ مجھے ذلیل کرنے کے لیے اٹھایا ہے کیونکہ میں مسلم معاشرے کو سیکولر بنانے کی کوشش کرتی ہوں۔

کرکٹر ثاقب محمود نے مصنفہ کی ٹویٹ کے جواب میں لکھا کہ میں اس پر یقین نہیں کرسکتا۔ نفرت انگیز ٹویٹ، نفرت انگیز شخصیت جبکہ کرکٹر سام بلینگز نے تمام فالوورز سے درخواست کی کہ وہ اسے رپورٹ کریں۔

انگلش کرکٹ ٹیم کے بین ڈکٹ نےبھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس ایپ کا یہ بھی مسئلہ ہے۔ لوگ اس قسم کی نفرت انگیز بات بھی کر سکتے ہیں، اس اکاؤنٹ کو رپورٹ ہونا چاہیے۔

معروف کرکٹرز کی جانب سے آئینہ دکھانے والے جوابات پاکر اور سوشل میڈیا کی اکثریت کی برف سے پھٹکار ملنے کے بعد تسلیمہ نا بالآخر وہ ٹویٹ ڈیلیٹ کردی حالانکہ بھارت سے تعلق رکھنے والے انکے خاطر خواہ خیرخواہوں نے انکا ساتھ دینے کی بھونڈی کوشش کی تھی۔

ایک انڈین صارف نے اجے آکھانی نے تسلیمہ کی جانب سے انگلش بائولر جوفرا آرچر کو جواب دیا کہ اگر آپ کو انکی ٹویٹ میں طنز نظر نہیں آتا تو انکا قصور نہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes