مس سری لنکا مقابلہ حسن میں بدمزگی، فاتح حسینہ کو طلاق یافتہ قرار دیکر تاج واپس لے لیا گیا – Kashmir Link London

مس سری لنکا مقابلہ حسن میں بدمزگی، فاتح حسینہ کو طلاق یافتہ قرار دیکر تاج واپس لے لیا گیا

لندن (مونا بیگ) کبھی کبھی قسمت ایسے کھیل بھی کھیلتی ہے کہ انسان کی زندگی کا خواب پورا تو کرتی ہے لیکن چند لمحوں کیلئے، ایسا ایک انوکھا واقعہ کولمبو میں ہونے والے حالیہ مس سری لنکا مقابلے میں ہوا۔
مقابلے کے بعد فاتح کا اعلان ہوا تو مس سری لنکا 2021 کی فاتح حسینہ پشپیکا کے سر پر تاج پوری آب و تاب سے سجا دیا گیا لیکن جلد ہی ان کے طلاق یافتہ ہونے کے دعویٰ کے باعث اتار دیا گیا اور رنر اپ کے سر پر سجادیا گیا۔

نومنتخب مس سری لنکا ابھی خوشی سے اچھی طرح سنبھل بھی نہ پائیں تھیں کہ ان سے تاج واپس لیکر پہلی فاتح کو واپس کردیا گیا کیونکہ انکے طلاق یافتہ ہونے کا دعویٰ جھوٹا تھا۔

اس وقوعے پر انتظامیہ نے وضاحت کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ انہیں بتایا گیا کہ تھا کہ پشپیکا طلاق یافتہ ہیں لہٰذا قواعد کے مطابق مس سری لنکا کا اعزاز نہیں جیت سکتیں کیونکہ اصول کے مطابق مس سری لنکا کے فاتح کے لیے شادی شدہ ہونا ضروری ہے ناکہ طلاق یافتہ، جس کے بعد جیوری نے مس سری لنکا کا تاج پشپیکا کے سر سے اتار کر رنر اپ کے سر پر سجادیا۔

تاہم بعد میں تصدیق کی گئی کہ پشپیکا طلاق یافتہ نہیں بلکہ شوہر سے علیحدگی اختیار کیے ہوئے ہیں، منتظمین نے پشپیکا سے معافی مانگتے ہوئے تاج پشپیکا کو واپس کردیا گیا۔

پشیکا نے دوران تقریب تاج سر سے اتارے جانے کے باعث زخمی ہونے کا دعویٰ بھی کیا جب کہ ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ساتھ ہونے والی بدسلوکی اور بے عزتی پر قانونی چارہ جوئی کریں گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes