پرنس فلپ دار فانی سے کوچ کرگئے، عالمی رہنمائوں کا اظہار افسوس، ملک بھرمیں توپوں کی سلامیاں – Kashmir Link London

پرنس فلپ دار فانی سے کوچ کرگئے، عالمی رہنمائوں کا اظہار افسوس، ملک بھرمیں توپوں کی سلامیاں

لندن (اکرم عابد) ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ فلپ 99 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
مرحوم چند روز قبل ہی ہسپتال سے صحت یاب ہوکر ونزر پیلس واپس گئے تھے۔


ملکہ برطانیہ سے انکی شادہ قیام پاکستان کے سال یعنی 1947 میں ہوئی تھی، دونوں کے چار بچے، آٹھ پوتے پوتیاں اور دس پڑپوتے پڑپوتیاں ہیں۔ انکی وفات کا اعلان ونزر پیلس نے کیا ہے۔

پرنس فلپ کی وفات پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے سربراہان مملکت اور سفرتکاروں نے اظہار تعزیت کے پیغامات جاری کئے۔ پاکستان ہائی کمشنر معظم احمد خان نے اپنے ایک پیغام میں پرینس فلپ کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوک آف ایڈنبرا پرنس فلپ کی وفات پر ہماری ہمدردیاں سوگوار خاندان کیساتھ ہیں۔ پاکستان سوسائیٹی یوکے کیساتھ انکا بطور سرپرست ارسٹھ سالہ دور رفاقت اس امر کی واضع دلیل ہے کہ وہ پاکستان اور اسکی عوام سے کتنی محبت رکھتے تھے۔

دریں اثنا پاکستان پریس کلب برطانیہ اور پاکستان سنٹر ولزڈن گرین کی جانب سے بھی اظہار تعزیت کے بیانات جاری کئے گئے شاہی خاندان نے شکرئے کیساتھ قبول کئے۔ آنجہانی پرنس فلپ کو ہفتہ کے روز جن جن مقامات پر توپوں کی سلامی دی گئی ان میں لندن میں ٹاور آف لندن اور وولوچ بیرکس کے علاوہ بیلفاسٹ، کارڈف، ایڈنبرا، پورٹس ماؤتھ اور ڈیون پورٹ شامل ہیں۔

40 منٹ کے لیے ہر ایک منٹ میں ایک راؤنڈ (کل راؤنڈز) فائر کیے گئے۔ ایچ ایم ایس ڈائمنڈ اور ایچ ایم ایس مونٹ روز سمیت سمندری بحریہ کے بحری جہاز نے بھی ڈیوک آف ایڈنبرا کو سلامی دی۔ واضع رہے سابقہ فوجی ہونے کی حیثیت سے برٹش افواج کے سربراہ نے بھی آنجہانی پرنس کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes