ریڈ لسٹ کے بعد برطانیہ نے پاکستان کو 21 ہائی رسک ممالک کی فہرست میں شامل کردیا – Kashmir Link London

ریڈ لسٹ کے بعد برطانیہ نے پاکستان کو 21 ہائی رسک ممالک کی فہرست میں شامل کردیا

لندن (کشمیر لنک نیوز) برطانیہ نے ایک اہم ریویو کے بعد پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست میں شامل کردیا ہے، منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی معاونت جیسے مسائل سے دوچار ممالک کو اس فہرست میں شامل کیا جاتا ہے۔

ہائی رسک 21ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نمبر 15 واں ہے جبکہ اس میں شام، یوگنڈا، یمن اور زمبابوے بھی شامل ہیں۔ برطانوی حکومت کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی مالی اداروں اور افراد کے ساتھ رابطوں میں محتاط رہا جائے، پاکستان کودہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کو سزا دلوانا ہوگی۔

دسمبر 2020 کی برطانوی حکومت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ناجائز رقوم کا تبادلہ جاری ہے۔ برطانوی حکومت کے مطابق ٹیکس کنٹرول کا نہ ہونا، دہشت گردی کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کے مسائل سے دوچار ملک خطرہ ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes