وزیر اعظم عمران خان سمندر پار پاکستانیوں کی وطن سے محبت اور وابستگی کےشکر گزار – Kashmir Link London

وزیر اعظم عمران خان سمندر پار پاکستانیوں کی وطن سے محبت اور وابستگی کےشکر گزار

لندن (عمران راجہ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سمندرپار پاکستانیوں نے مسلسل دس ماہ 2 ارب ڈالر پاکستان بھیجے اور تمام ریکارڈ توڑ دیے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وطن سے محبت اور وابستگی بے مثال ہے، انہوں نے کوویڈ کے باوجود مسلسل دس ماہ 2 ارب ڈالر پاکستان بھیجے اور تمام ریکارڈ توڑ دیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر مارچ میں بڑھ کر 2.7 ارب ڈالر ہوگئیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 43 فیصد زیادہ ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ رواں مالی سال اب تک کی ترسیلات زر میں 26 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جس پر ہم آپ کے شکرگزار ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes