برطانوی حکومت کا پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ قانونی طور پر چیلنج – Kashmir Link London

برطانوی حکومت کا پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ قانونی طور پر چیلنج

لندن (کشمیر لنک نیوز) پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کے برطانوی حکومت کے فیصلے کو اسلام آباد میں قانونی طور پر چیلنج کردیا گیا۔

پاکستان میں پھنسے خاندان کی ایماء پر بیرسٹر راشد احمد نے کارروائی شروع کردی ہے جبکہ ان کا کہنا ہے کہ سیکرٹری ہیلتھ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نہ نکالا تو لندن ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔

برطانیہ میں مقیم پاکستانی خاتون شوہر اوربچوں کے ہمراہ فروری میں والد کی عیادت کیلئے پاکستان گئی تھیں جہاں وہ مارچ کے اوائل میں پروازیں منسوخ ہونے کے سبب پاکستان میں پھنس گئیں۔

خاندان نے افغانستان، ترکی اور فرانس کے راستے آنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکے۔ اس حوالے سے بیرسٹر راشد کا کہنا ہے کہ خاندان مہنگے کرائے اور قرنطینہ کے اخراجات برداشت کرنے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ ان کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت نے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کا کوئی جواز پیش نہیں کیا ۔

بیرسٹر راشد کا کہنا تھاکہ ہیلتھ سیکرٹری نےمثبت جواب نہ دیا تو معاملہ عدالت لے جائیں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں عالمی وبا کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر برطانیہ نے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes