ایک سو ایک سالہ برطانوی مسلمان بزرگ اس سال پھر سے خیراتی اداروں کی امداد کیلئے سرگرم – Kashmir Link London

ایک سو ایک سالہ برطانوی مسلمان بزرگ اس سال پھر سے خیراتی اداروں کی امداد کیلئے سرگرم

لندن (عمران راجہ) گذشتہ سال کورونا سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے اپنی واک سے سوا چار لاکھ پائونڈز کی رقم اکٹھی کرنے والے ایک سو ایک سالہ مسلمان بزرگ دبیر الاسلام نے اس رمضان بھی چیریٹی کیلئے واک کا پروگرام بنایا ہے۔

نئے پروگرام کے تحت انھوں نے کورونا کے مریضوں کیلئے فنڈز جمع کرنے کا ایک چیلنج قبول کیا ہے، جسے پوری دنیا کے150 سے زیادہ شہروں کے لوگوں نے دیکھاہے، اس چیلنج کے تحت جو17 اپریل کو شروع ہوناتھی لیکن ڈیوک آف ایڈنبرا کی آخری رسومات کے پیش نظر اب 24 اپریل سے شروع ہوگی۔
اس سال اب تک 8000 پونڈ جمع کئے جاچکےہیں، اس چیلنج کے تحت لوگ اپنے مقامی پارکوں یا گارڈنز میں واک میں شریک ہوں گے اور چیلنج میں شریک ہر شخص 1.5 ملین قدم چلنے کا ہدف حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔

اس چیلنج کے تحت جمع ہونے والے فنڈ کی تما م رقم سی ایچ ایس ٹی وی کی رمضان فیملی کمٹنٹ کے پروگرام کی پارٹنر چیرٹیز میں برابر کی تقسیم کی جائے گی جو یہ رقم کورونا سے متاثرہ افراد کی فیملیز اور ریفیوجی کیمپوں میں موجود لوگوں کی امداد پر خرچ کرے گی۔

دبیرالاسلام چوہدری کے صاحبزادے عتیق چوہدری نے بتایا کہ میرے والد ہمیشہ سے انتہائی فعال اور مخیر فرد رہے ہیں، انھوں نے ضرورت مندوں اوراس ہلاکت خیز وائرس کی وجہ سے اپنے پیاروں سے محروم ہوجانے والوں کی مدد کرنے کاتہیہ کررکھا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes