انگلینڈ کے ارب پتی عیسیٰ برادرز نے لیون فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ چین بھی خرید لی – Kashmir Link London

انگلینڈ کے ارب پتی عیسیٰ برادرز نے لیون فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ چین بھی خرید لی

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) بلیک برن کے ارب پتی عیسیٰ برادرز نے کامیابی کا ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، فاسٹ فوڈ ریسٹورینٹس کی معروف چین لیون کی ملکیت بھی ای جی گروپ کے نام کر دی۔

تفصیلات کے مطابق 2004 میں قائم کی جانے والی فاسٹ فوڈ چین لیون جو کہ تازہ ترین خوراک کی فراہمی کیلئے معروف ہے اب عیسیٰ برادرز کی ملکیت ہوگئی ہے۔
سپرسٹور ایسڈا کی خریداری کے بعد یہ دوسرا بڑا بزنس ہے جسے ان دو مسلمان بھائیوں نے خرید کر اپنی کمپنی کی ملکیت میں دیا ہے۔

اس موقع پر دونوں بھائیوں محسن عیسیٰ اور زبیر عیسیٰ کا کہنا تھا کہ لیون ایک شاندار برانڈ ہے جسے ہم شروع سے ہی پسند کرتے تھے، اسکے سابق مالکان نے جس محنت اور تندہی سے اسے اس مقام پر پہنچایا امید ہے ہم اسے برقرار رکھ سکیں گے۔

دونوں بھائیوں نے اسکے مینیوز میں کچھ تندیلی اور ڈرئیو تھرو ڈلیوری فراہم کرنے کا ارادہ بھی ظاہر کیا ہے۔
واضع رہے دونوں بھائی اپنی علاقے میں پانچ ملین سے زائد لاگت کی مسجد کی تعمیر بھی کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes