بھارت بھی برطانیہ کی ریڈ لسٹ میں شامل، برے حالات کی وجہ سے وزیراعظم کا دورہ بھارت منسوخ – Kashmir Link London

بھارت بھی برطانیہ کی ریڈ لسٹ میں شامل، برے حالات کی وجہ سے وزیراعظم کا دورہ بھارت منسوخ

لندن (کشمیر لنک نیوز) بے پناہ عوامی پریشر کے بعد بالآخر بورس انتظامیہ نے بھارت کو بھی ریڈ لسٹ میں شامل کردیا۔ میڈیا کے مطابق بھارت میں کوروناکی تشویش ناک صورت حال پر بھارت کو ریڈ لسٹ میں ڈالا گیا ہے۔

سفری پابندیوں کی ریڈلسٹ میں شامل ممالک سے صرف برطانوی اور آئرش افراد کو ملک میں داخلے کی اجازت ہو گی، ریڈلسٹ میں شامل ممالک سے برطانیہ آنے والے برطانوی شہریوں کو 10 دن قرنطینہ کرنا ہو گا۔

اس سے قبل پاکستان سمیت 4 ممالک فلپائن، کینیا اور بنگلہ دیش کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیاتھا، برطانوی حکومت کُل 40 سے زائد ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کرچکی ہے۔
دریں اثنا یہ خبر بھی آئی ہے کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے حالات کے پیش نظر اپنا دورہ بھارت بھی منسوخ کردیا ہے۔

بھارت میں گزشتہ 5 روز سے مسلسل دو لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں جبکہ دارالحکومت نئی دہلی میں اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے بستر بھی کم پڑ گئے ہیں۔
ان تمام حالات کے پیش نظر بھارت کو ناصرف برطانیہ کی ریڈ لسٹ کا حصہ بنادیا گیا بلکہ وزیر اعظم کا اہم دورہ بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes