سشمیتا سین کی پلاسٹک سرجری مداحوں کو پسند نہ آئی، سوشل میڈیا پردلچسپ تبصرے – Kashmir Link London

سشمیتا سین کی پلاسٹک سرجری مداحوں کو پسند نہ آئی، سوشل میڈیا پردلچسپ تبصرے

لندن (مونابیگ ) بالی ووڈ سمیت دنیا بھر میں خوبصورتی بڑھانے کے لیے چہرے کی پلاسٹک سرجری کروانا اب معمول بن گیا ہے۔ لیکن بہت کم ایسی خواتین ہیں جن کی سرجری کامیاب ہوپاتی ہے ورنہ زیادہ تر تو مذاق کا نشانہ ہی بن جاتی ہیں۔ ایسا ہی کچھ بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین کیساتھ ہوا جو چہرے کی پلاسٹک سرجری کروانے پر سوشل میڈیا مذاق کا نشانہ بن گئیں۔

سابق مس ورلڈ سشمیتا سین کی حال ہی میں پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنے بوائے فرینڈ روہمن شال کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ تاہم لوگوں کی توجہ جس چیز پر گئی وہ سشمیتا سین کے چہرے پر کی گئی پلاسٹک سرجری تھی۔

سشمتیا نے جھریاں ختم کرنے کے لیے نہ صرف بوٹوکس کا استعمال کیا بلکہ ہونٹ بھی بڑے کروائے ہیں جس کی وجہ سے وہ ٹھیک طرح سے ہنس بھی نہیں پارہی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے سشمیتا سین کی پلاسٹک سرجری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سرجری بھی کامیاب نہیں ہوئی ۔ جب کہ ایک صارف نے کہا سشمتیا کے ہونٹ راکھی ساونت کے ہونٹ لگ رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا بوٹوکس کی دوکان یہ لوگ بڑھاپا آتے ہی سٹھیانے لگ جاتے ہیں۔ پورا چہرہ ہی خراب کرلیا۔ ونیتا نامی خاتون نے لکھا کتنا پیارا چہرہ تھا اب تو پہچان میں ہی نہیں آرہا۔

50% LikesVS
50% Dislikes