برطانوی وزیرکی قرنطینہ کرنیوالے مسلمان مسافروں کو حلال کھانا فراہم کرنے کی یقین دہانی – Kashmir Link London

برطانوی وزیرکی قرنطینہ کرنیوالے مسلمان مسافروں کو حلال کھانا فراہم کرنے کی یقین دہانی

لندن (عدیل خان) برطانیہ کی وزیر برائے پبلک ہیلتھ نے ہوٹلوں میں سرکاری قرنطینہ کرنے والے مسلمان مسافروں کو حلال کھانا فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہائی ویکم سے رکن پارلیمنٹ اسٹیو بیکر نے برطانوی پارلیمنٹ میں سرکاری قرنطینہ کرنے والے مسلمان مسافروں کو حرام کھانا فراہم کرنے اور سحری و افطاری کے وقت مسافروں کو بروقت کھانا نہ ملنے کے بارے دی فلور آف دی ہا ئوس سوال اٹھایا تھاجس کے جواب میں برطانوی وزیر برائے پبلک ہیلتھ جو چرچل نے پارلیمنٹ کو یقین دہانی کرائی کہ برطانیہ کے ہوٹلوں میں سرکاری قرنطینہ کرنے والے مسلمان مسافروں کو حلال اور vegetarian کھانا فراہم کریں گے اور روزہ رکھنے والے افراد کو سحری اور افطاری کےاوقات میں بر وقت کھانا فراہم کرنے کو بھی یقینی بنایا جائے گا ۔

یاد رہے پاکستان برطانیہ کی ریڈ لسٹ میں شامل ہے جس کی وجہ سے پاکستان سے آنے والے مسافروں کو 10 دن ہوٹلوں میں قرنطینہ کرنا ہوتا ہے قرنطینہ میں مسافروں کو کافی شکایات ہیں جن میں حلال کھانا نہ ملنا سرفہرست ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes