پاکستان کی زمبابوے کوسیریز کے پہلے ٹیسٹ میں شکست ، فواد عالم نے 55 سالہ پرانا ریکارڈ برابر کردیا – Kashmir Link London

پاکستان کی زمبابوے کوسیریز کے پہلے ٹیسٹ میں شکست ، فواد عالم نے 55 سالہ پرانا ریکارڈ برابر کردیا

ہرارے(سپورٹس نیوز) پاکستان نے زمبابوے کو سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 116 رنز سے شکست دے دی۔

ہرارے میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں قومی ٹیم نے 426 رنز بنائے اور 250 رنز کی برتری حاصل کی جس کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم صرف 134 رنز ہی بناسکی اور یوں ایک اننگز اور 175 رنز سے جیت پاکستان کے حصے میں آئی۔

دوسری اننگز میں زمبابوے کی جانب سے تریسائی مساکنڈا 43، کیون کاسوزا 28، کپتان برنڈن ٹیلر 29 اور وکٹ کیپر بلے باز ریجس چاکبوا 14 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ زمبابوے کی دیگر کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

قومی ٹیم کی جانب سے حسن علی نے دوسری اننگز میں بھی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ نعمان علی نے 2، فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ٹیسٹ کے پہلے روز زمبابوے کے بلے باز پاکستانی بولرز کے آگے بے بس دکھائی دیے اور پوری ٹیم 176 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور حسن علی نے 4،4 جب کہ نعمان علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن قومی ٹیم کھیل پر حاوی رہی، اوپننگ بلے باز عابد علی 60، عمران بٹ نے 91 اور اظہر علی نے 36 رنز بنائے جب کہ فواد عالم کی شاندار سنچری کی بدولت قومی ٹیم نے دوسرے دن کے اختتام پر 6 وکٹ کے نقصان پر 374 رنز بنائے اور مہمان ٹیم پر 198 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

تیسرے دن کھیل شروع ہوا تو قومی ٹیم نے اسکور میں 52 رنز کا اضافہ کیا اور تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے، فواد عالم نے 140 رنز کی اننگز کھیلی جس کے باعث قومی ٹیم پہلی اننگز میں زمبابوے کے خلاف 250 رنز کی برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

علاوہ ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین فواد عالم نے ہرارے ٹیسٹ میں مسلسل چوتھی سینچری داغ کر نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔

فواد عالم 55 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں مسلسل اپنی نصف سنچریوں کو سنچریوں میں بدلنے والے چھٹے بیٹسمین بن گئے۔

فواد عالم نے گزشتہ روز اپنی اننگز میں صرف یہی اعزاز اپنے نام نہیں کیا بلکہ وہ مسلسل چار سنچریاں بنانے والے پہلے ایشیائی کرکٹر بھی بن گئے ہیں۔

35 سالہ فواد عالم نے زمبابوے کے خلاف ہرارے ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنے ٹیسٹ کیریئر کی چوتھی سنچری مکمل کی ، وہ اب تک اپنے ٹیسٹ کیریئر میں تمام نصف سنچریوں کو سنچریوں میں تبدیل کرچکے ہیں۔

بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے فواد عالم نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں مجموعی طور پر چار سنچریاں اسکور کی ہیں اور ہر نصف سنچری کو سنچری میں بدل کر شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے ہیں۔

فواد عالم نے سری لنکا کیخلاف اپنے ڈیبیو میچ میں سنچری اسکور کی تھی، اس کے بعد انہیں ٹیم میں منتخب نہیں کیا گیا، 10 سال بعد قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت کے بعد انہوں نے جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اور زمبابوے کیخلاف سنچری اسکور کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes