حکومت چاہے تو اسے انتہائی سستے داموں چینی فراہم کرسکتے ہیں: برٹش پاکستانی تاجر کا دعویٰ – Kashmir Link London

حکومت چاہے تو اسے انتہائی سستے داموں چینی فراہم کرسکتے ہیں: برٹش پاکستانی تاجر کا دعویٰ

راچڈیل (محمد فیاض بشیر) برطانیہ و یورپ میں بسنے والے پاکستانی دونوں ممالک کی معیشت کو مضبوط کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں وہ پاکستان میں زرمبادلہ بھیج کر اور سرمایہ کاری سے غریب عوام کے لیے روزگار کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔ پاکستان میں آئے روز چینی کی قیمتوں میں اچانک اضافے سے عوام سخت ذہنی اذیت میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار راچڈیل میں مقیم پاکستانی بین الاقوامی تاجر خالد چوہدری نے کیا۔

خالد چوہدری نے انتہائی کم عرصہ میں کاروبار میں ترقی کی منازل طے کی ہیں اور حال ہی میں برازیل سے افریقہ کے ملک گیانا میں چینی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے 50000 ہزار میٹرک ٹن چینی یورپ کے ملک سپین کی ایک کمپنی کے ذریعے گیانا درآمد کرنے کا حکومت کے ساتھ تاریخی معاہدہ کیا ہے۔

خالد چوہدری کا کہنا تھا اگر حکومت پاکستان چینی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ہماری مدد لے تو ہم انتہائی سستے داموں پاکستان کو چینی فراہم کر سکتے ہیں اس سے پاکستان میں چینی پیدا کرنے والی ملوں کے درمیان مقابلے کی فضا پیدا ہو گی اور عوام کو سستے داموں چینی فروخت ہو گی اور آئے روز چینی مافیا کے چنگل سے جان بھی چھوٹ جائے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes