برطانیہ میں بھارتی کورونا پھیلنے کے باعث بورس جانسن پر تنقید،لاک ڈاؤن کی مدت بڑھنے کا خدشہ – Kashmir Link London

برطانیہ میں بھارتی کورونا پھیلنے کے باعث بورس جانسن پر تنقید،لاک ڈاؤن کی مدت بڑھنے کا خدشہ

لندن(کشمیر لنک نیوز)برطانیہ میں کورونا وائرس کے انڈین ویرینٹ نے اس بات کا خدشہ پیدا کردیا کہ 21 جون 2021 سے لاک ڈاؤن کے مکمل خاتمے میں تاخیر ہو جائے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کا انڈین ویرینٹ لاک ڈاؤن میں نرمی کو مؤخر کراسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیڈول کے تحت پیر سے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی لائی جائے گی۔ اور انہیں نہیں لگتا کہ جون میں لاک ڈاؤن کے مکمل خاتمے میں تاخیر ہوگی، لیکن انڈین کورونا ویرینٹ بہت خطرناک ہے، زیادہ تیزی سے پھیل سکتا ہے۔

بورس جانسن کا کہنا تھا کہ بھارتی کورونا وائرس 21 جون سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا پروگرام متاثر کرسکتا ہے۔

علاوہ ازیں برطانیہ میں بھارتی کورونا وائرس سے چار افراد ہلاک ہوگئے۔ پاکستان کو پہلے اور بھارت کو بعد میں ریڈ لسٹ میں ڈالنے کے فیصلے پر وزیراعظم بورس جانسن کو تنقید کا سامنا ہے۔

ہوم افیئرز سلیکٹ کمیٹی کی چیئرپرسن ایویٹ کوپر نے بورس جانسن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا برطانیہ میں کورونا کی بھارتی قسم کے کیسز میں اضافہ نوشتہ دیوار تھا، حکومت سے ایسی غلطی کی توقع نہیں تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes