پاکستانی کرکٹر محمد عامر نے برطانوی شہریت کے حصول کیلئےدرخواست جمع کرادی – Kashmir Link London

پاکستانی کرکٹر محمد عامر نے برطانوی شہریت کے حصول کیلئےدرخواست جمع کرادی

لندن (مسرت اقبال) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے برطانیہ کی شہریت کیلئے باقاعدہ درخواست دیدی ہے ، واضع رہے انہوں نے برٹش نیشنل خاتون سے شادی کررکھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اگر فاسٹ باؤلر کو انگلینڈ کی شہریت مل جاتی ہے تو ان کیلئے عالمی کرکٹ کے کئی راستے کھل جائیں گے۔ محمد عامر قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کے بعد سے انگلینڈ میں ہی مقیم ہیں۔

انگلینڈ کی کاونٹی کرکٹ کے علاوہ وہ دنیا کی سب سے بڑی کرکٹ لیگ آئی پی ایل میں بھی کھیل پائیں گے ۔ برطانوی شہریت پر اس سے قبل پاکستانی آل راؤنڈر اظہر محمود بھی آئی پی ایل کھیل چکے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes