برٹش پاکستانیوں کی وطن میں جائیداد کے مسائل کے حل کیلئے پاکستان ہائی کمیشن میں کمیٹی قائم – Kashmir Link London

برٹش پاکستانیوں کی وطن میں جائیداد کے مسائل کے حل کیلئے پاکستان ہائی کمیشن میں کمیٹی قائم

لندن (عمران راجہ) برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر معظم احمد خان نے برطانیہ میں مقیم ایسے افراد جنکو پاکستان میں جائیدادوں سے متعلق مسائل ہیں انکے لیئے ایک خصوصی کمیٹی قائم کردی ہے۔ یہ کمیٹی خاص طور پر پاکستان میں کمیونٹی افراد کی جائیداد کے تنازعات کے حل کے لئے مدد کے لئے قائم کی گئی ہے۔

ہائی کمشنر کے افسر دلدار علی ابرو کو اس مقصد کے لئے فوکل پرسن تعینات کیا گیا ہے جو ہائی کمیشن میں جائیداد سے متعلق معاملات کو حل کرنے میں مدد کریں گے۔

کمیونٹی ممبران سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنی شکایات کو مکمل دستاویزات کے ساتھ درج ذیل ای میل ایڈریس پر بھیجیں propertycomplaints@phclondon.org جائیداد سے متعلق تمام مسائل کوپاکستان میں متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes