شوگر بم؛ برطانوی سائینسدانوں کا کارنامہ، بغیر کیموتھراپی کے کینسر کا علاج ممکن ہوگیا – Kashmir Link London

شوگر بم؛ برطانوی سائینسدانوں کا کارنامہ، بغیر کیموتھراپی کے کینسر کا علاج ممکن ہوگیا

لندن (عمران راجہ) برطانوی سائینسدانوں نے کینسر کی تحقیق میں بڑی پیش رفت کی ہے جسکے مطابق اس موذی مرض کے علاج کیلئے ایک ایسا شوگر بم تیار کیا ہے جو صحت مند خلیوں کو نقصان پہنچائے بغیر کینسر کے خلیوں کو چند سیکنڈ میں تباہ کردے گا۔

کینسر کے حوالے سے حال ہی میں شائع ہونے والی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں واضع کیا گیا ہے کہ کینسر کے ٹیومر کو تیزی کے ساتھ پھیلنے کیلئے غذا کی ضرورت ہوتی ہے۔ سوئیٹ بم لائٹ کی صورت میں ٹیومر پرپھینکا جائے گا جس سے کینسر کے سیلز دھماکے خیز صورت میں تباہ ہوں گے۔ اس طریقہ کار کو ایس سی این بی ڈی بھی کہا جاتا ہے۔

ا س طریقہ کار کے تحت مریضوں کو نقصان دہ کیموتھراپی کرانے کی ضرروت بھی نہیں پڑ ے گی۔ یہ طریقہ کار اس لئے بھی کام کرے گا کہ کینسر کے خلیات تیزی سے بیدار ہوتے ہیں اور انہیں صحت مند خلیوں کی نسبت غذا کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے جبکہ صحت مند خلیہ دوا سے متاثر نہیں ہوں گے۔

برطانوی سائنسدانوں نے اس توقع کا اظہار بھی کیا ہے کہ اس نئےطریقہ کار سے کینسر سے شفایاب ہونے والوں کی شرح میں اضافہ ہوگا اور انہیں کیموتھراپی کے عمل سے بھی نہیں گزرنا پڑے گا۔ فی الوقت اس طریقہ کار کو دماغ کے عام کینسر کے علاج کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

ریسرچ رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ کے دوران ٹیومر میں شوگر کے خواہشمند خلئے چند سکینڈ میں تباہ ہوگئے تھے اس طریقہ کار سےبریسٹ پروسٹیٹ اور لنگ کینسر کا علاج بھی ممکن ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes