ملکہ برطانیہ کی تاج پوشی کی پلاٹینم جوبلی ؛ تیاریوں کا آغاز، تقریبات آئندہ سال منعقد ہوں گی – Kashmir Link London

ملکہ برطانیہ کی تاج پوشی کی پلاٹینم جوبلی ؛ تیاریوں کا آغاز، تقریبات آئندہ سال منعقد ہوں گی

لندن (کشمیر لنک نیوز) ملکہ برطانیہ کی تاج پوشی کی پلاٹینم جوبلی تقریبات آئندہ سال منعقد ہوں گی، آئندہ برس جون میں ہونے والی تقریبات کی کچھ تفصیلات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 2 سے 5 جون تک چارروزہ بینک ہالیڈے ویک اینڈ ہوگا جبکہ بکنگھم پیلس میں لائیو کنسرٹ ہوگا جس میں دنیا کے بہترین فنکار شرکت کرینگے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پلاٹینم جوبلی کی تقریبات ملکہ کی تخت نشینی کے 70 برس مکمل ہونے پر ہونگی۔ یاد رہے کہ ملکہ برطانیہ 6 فروری کو طویل عرصے تخت نشین رہنے والی شخصیت بن جائیں گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes