ٹیلی فون پر نکاح، فرانس پلٹ نوجوان نے پاکستان آتے ہی بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا – Kashmir Link London

ٹیلی فون پر نکاح، فرانس پلٹ نوجوان نے پاکستان آتے ہی بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

لاہور (ارشد ورک) فرانس سے واپس لاہور آنے والے نوجوان نے اپنی بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں 25 سالہ ناز کی تدفین کی جارہی تھی کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاش تحویل میں لی تو مقتولہ کے سسر نے انکشاف کیا کہ بیٹے نے بہو کو قتل کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ ناز کا نکاح فون پر عبدالصمد کے ساتھ ہوا تھا، ملزم چند روز قبل فرانس سے واپس آیا اور بیوی کی جان لے لی۔

تفتیشی افسر کے مطابق ملزم عبدالصمد کی بہن مقتولہ ناز کے بھائی کی شریک حیات ہے، ملزم کی گرفتاری کے بعد قتل کی وجوہات کا تعین ہوسکے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes