شاہ رخ خان سےغیرمعمولی مشابہت رکھنے والے ابراہیم نامی نوجوان کے سوشل میڈیا پر چرچے – Kashmir Link London

شاہ رخ خان سےغیرمعمولی مشابہت رکھنے والے ابراہیم نامی نوجوان کے سوشل میڈیا پر چرچے

لندن(مونا بیگ)بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان سے غیر معمولی مشابہت رکھنے والے ابراہیم نامی نوجوان کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں۔

ابراہیم کی سوشل میڈیا پوسٹس پر ان کی کنگ خان سے غیر معمولی مشابہت پر سوشل میڈیا صارفین اور شاہ رخ خان کے مداح حیران ہیں۔

ابراہیم قادری کے انسٹاگرام پر شاہ رخ خان سے ہی غیر معمولی مشابہت کی وجہ سے 40 ہزار سے زائد فالوورز ہیں۔

ابراہیم انسٹاگرام کے ساتھ ساتھ ٹک ٹاک کی بھی ایک معروف شخصیت بن گئے ہیں۔

ابراہیم کے اکاؤنٹ پر نظر دوڑائی جائے تو اندازہ ہوتا ہے کہ ان کا تعلق بھارت سے ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes